خواہشات پرستی کے نظام کے سبب
اقوام کا عبرت ناک انجام
قرآنی رہنمائی کے تناظر میں
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 21؍ صفر المظفر 1445ھ / 8؍ ستمبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
1۔ اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَ اَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً. (45 – الجاثیہ: 23)
ترجمہ: "بھلا دیکھ تو جس نے ٹھہرا لیا اپنا حاکم اپنی خواہش کو، اور راہ سے بچلا (گمراہ کر) دیا اس کو اللہ نے جانتا بوجھتا، اور مہر لگا دی اس کے کان پر اور دل پر، اور ڈال دی اس کی آنکھ پر اندھیری"۔
2۔ قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۔ (6 – الانعام: 11)
ترجمہ: "تُو کہہ دے کہ سیر کرو ملک میں، پھر دیکھو کیا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:33 انسانی زندگی میں خواہش، عمل اور علم کا کردار اور ان کے اثرات و نتائج
19:46 آنکھ، کان اور قلب‘ حصولِ علم کے ذرائع ہیں، ان پر پردہ اور مہر لگ جانے کے نتائج
26:32 بیت اللہ میں دورانِ طواف عبدِ شمس اور ابو جہل کا مکالمہ اور ابو جہل کا اعتراف
29:31 خواہش کی اتباع کے خوف ناک نتائج اور تاریخ سے چند اہم مثالیں اور واقعات
34:06 خواہشات کے اسیر افراد کا ایک مخصوص رویہ کہ وہ سچ کا ٹھٹھہ اُڑاتے ہیں
38:08 سابقہ اقوام کی تباہی اور اُن پر عذاب کے حقیقی اور اصل اسباب پر نظر
40:46 آنکھ، کان اور دل کے مشاہدے کے ذریعے اعداد و شمار کی ضرورت اور اہمیت
42:55 قومِ نوح، عاد اور ثمود کے عذاب کی کیفیت الگ الگ، لیکن وجہ ایک؛ یعنی استہزاء تھا
54:13 عبرت کی تعریف و مفہوم اور قرآنی فکر و نظر کے تناظر میں عبرت و موعظت
57:19 عبرت کے اصول کے تناظر میں آج کے حالات میں غوروفکر کی ضرورت و اہمیت
59:05 برعظیم میں مصدقین اور مکذبین کی تاریخ اور اس کے چشم کشا نتائج
1:05:15 1857ء کی جنگِ آزادی میں مصدقین اور مکذبین کی نشان دہی اور انجام
1:07:58 آج کے عذاب‘ قومِ عاد و ثمود سے مختلف ہیں، جیسے مہنگائی اور مہنگی بجلی
1:10:58 پاکستان کے اربابِ اقتدار کی خود فریبی اور خرابیٔ حالات کا گھن چکر
1:16:07 آنکھ، کان اور دل پر پردوں اور مہر کے تناظر میں آج کے حکمران،سیاست دان اور مذہبی طبقوں کی حالت اور کردار
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/