خطبہ جمعہ/ حُرُماتِ الٰہی کی اہمیت، سودی قرضوں... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

حُرُماتِ الٰہی کی اہمیت، سودی قرضوں کی عالمی معیشت اور
مذہبی حیلہ کاری کی حقیقت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1445ھ / 28؍ جولائی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :

آیتِ قرآنی:
”وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ، وَ اُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ۔ (22 – الحج: 30)
ترجمہ: ”اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی، سو وہ بہتر ہے اس کے لیے اپنے رب کے پاس، اور حلال ہیں تم کو چوپائے مگر جو تم کو سناتے ہیں، سو بچتے رہو بتوں کی گندگی سے، اور بچتے رہو جھوٹی بات سے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”الْحَلَالُ بَيِّنٌ , وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ , وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ , فَمَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ , وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ“، الحدیث۔ (سنن ابن ماجۃ، حدیث: 3984، صحیح بخاری، حدیث: 52)
ترجمہ: ”حلال واضح ہے، اور حرام بھی، ان کے درمیان بعض چیزیں مشتبہ ہیں جنہیں بہت سے لوگ نہیں جان پاتے (کہ حلال ہے یا حرام) جو ان مشتبہ چیزوں سے بچے، اس نے اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو کو بچا لیا، اور جو شبہات میں پڑ گیا، وہ ایک دن حرام میں بھی پڑ جائے گا“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغازِ خطاب

1:18 10؍ محرم الحرام کی تاریخی اہمیت اور سماج کی ترقی کی جدوجہد کا تسلسل
2:07 حضرت محمد ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے درمیان نسبت
3:24 دین اور سیاست کا باہمی تعلق، بغیر دین کے سیاست اور سیاست کے بغیر دین کی حقیقت
9:18 آغازِ اسلام میں بیت المقدس کو نماز میں قبلہ بنانے کی حکمت
9:51 اہلِ یہود کے رویوں کے تناظر میں فرسودہ مذہبی طبقوں کی نفسیات کا مطالعہ
12:23 حرماتِ الٰہی کی تفصیلات، مہینے و مقامات اور اُن کے تقدس کا فلسفہ
18:55 ظلم و نا انصافی کی علامات و نشانات کے ذریعے اہلِ ظلم کی مشابہت سے اجتناب
21:11 حرام اور رِجس ماکولات ومشروبات کے ذہن اور جسم پر اثراتِ بد
23:35 بینک کی ابتدائی شکل، اس کے وجود کا پسِ منظر، مقاصد اور اَہداف
27:05 سود کی حرمت آفاقی ہے، کیوں کہ تمام آسمانی کتابوں میں اسے ناجائز قرار دیا گیا ہے
29:29 جھوٹ، ملمع سازی اور خوب صورت ناموں کے فریب سے بچنے کی تاکید
32:24 حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کی عظمتِ شان اور فضیلت کا ایک اہم پہلو
34:34 حلال و حرام کے درمیان مشکوک اور مشتبہ چیزوں کی نوعیت اور حساسیت
41:45 اجتماعی سرکاری وسائل پر عوام کے حق کو محفوظ بنانے کی نبوی حکمتِ عملی
45:45 تجارت کے حلال ہونے اور سود کے حرام ہونے کی وجوہات اور حکمت
50:08 زر اور قرض کے درمیان تعلق کی نوعیت اور حُرمتِ سودکی وجہ اور حکمت
51:58 سرمایہ داری نظام کے ’’ تجارتی نظریۂ زر‘‘ کا مفہوم اور اس کی استحصالی نوعیت
56:39 عالمی استحصالی اداروں کا ریاستوں کو قرضے دینے کے سسٹم کا شعوری تجزیہ
1:00:30 عالمی سودی نظام کی خرابیوں پر مذہبی ’’ملمع کاری‘‘ کی مکروہ حیلہ کاری
1:09:10 محرم الحرام کی نسبت سے شیعوں اور سنیوں کے لیے شعوری راستہ
1:15:43 اُصولِ ہشت گانہ کی روشنی میں دارالعلوم دیوبند کی حریت پسندانہ حکمتِ عملی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جولائی 31, 2023