خطبہ جمعہ/ حُرمت والے مہینے میں انسانی جان ومال کے احترام... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

حُرمت والے مہینے میں انسانی جان ومال کے احترام
کی اہمیت میں اضافہ اور اس کے عملی تقاضے

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 2؍ محرم الحرام 1445ھ / 21؍ جولائی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، راولپنڈی کیمپس

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
1۔ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ۔ (22 – الحج: 30)
اردو ترجمہ: ”اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی، سو وہ بہتر ہے اس کے لیے اپنے رب کے پاس“۔

2۔ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ۔ (22 – الحج: 32)
ارود ترجمہ: ”اور جو کوئی ادب رکھے اللہ کے نام لگی چیزوں کا، سو وہ دل کی پرہیزگاری کی بات ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
1:42 انسانی زندگی میں قرآن حکیم کی رہنمائی اور انسانوں کی غفلت کا عالَم
04:12 انسانی زندگی میں وہم وگمان کے مقابلے میں ٹھوس علمی حقائق کی اہمیت
11:49 خطبے کی مرکزی آیت کا ترجمہ و تشریح اور تفسیری خلاصہ
15:26 کائناتی عناصر اور مخلوقات میں منتخبات کی حرمت و اہمیت
19:07 سال میں بارہ مہینوں کے عالمی و آفاقی نظام کی حکمتیں اور اہمیت
21:47 حُرمت کے مہینوں کا بنیادی فلسفہ، ان کی تعداد اور احکامات کی نوعیت
29:16 حُرُمات کی توہین مسلمانوں کے زوال اور استحصالی نظام کے غلبے کا شاخسانہ ہے
36:56 محرم الحرام میں جھگڑے اور فسادات استعماری نظام کی دین ہیں
39:40 محرم میں اہلِ بیت اور اصحابِ رسول کے نعرے بلند کرنے کے بجائے اُن کا مشن زیادہ اہمیت کا حامل ہے
42:57 ہجری سال کے آغاز کا پسِ منظر، حکمتیں اور دیگر کیلنڈرز پر فوقیت
54:03 عیسوی کیلنڈر میں جھول اور اس پر ہجری کیلنڈر کی ترجیح کی وجہ
01:02:09 ماہ و سال کے دنوں میں فرق کی وجہ سے مالی بدعنوانیوں کی راہ
01:13:28 اسلامی کیلنڈر‘ اسلام کے نظامِ عدل کی بجا آوری سے ہم آہنگ ہے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جولائی 24, 2023