امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت درس: 10 (پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 2) نفسِ ناطقہ میں قلب کی مرکزی حیثیت، اس کے سات احکام اور اخلاقِ فاضلہ سے ربط و تعلق مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 24؍ مئی 2023ء / 03؍ ذی قعدہ 1444ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز خطاب 0:15 فصلِ دوم کے نصفِ اول کا خلاصہ؛ نفسِ ناطقہ میں قلب کو مرکزی حیثیت حاصل 3:52 قلب کے احکامات و امور میں پہلا حکم؛ ارادہ 5:46 اراد ے کی تعریف اور حقیقت 11:43 دوسرا حکم؛ حکیمِ دماغی کی معلومات یا دلائل پر قلبی اطمئنان کا نام‘ عقل 20:56 مشہور جملہ ’’الناس علی دین ملوکھم‘‘ نیز عقل کا مقام 24:13 عقل و حکمت اور علم و فہم کی حقیقت 25:35 تیسرا حکم؛ عشق 27:26 عشق‘ فرطِ محبت کا نام نیز اس کے پانچ درجات 29:44 عشق کی حقیقت، جسم پر طاری ہونے کا عمل اور قوی و ضعیف قلب کا فیصلہ 39:25 ذاتِ باری تعالیٰ سے محبت اور محبتِ نفسانی میں فرق 40:27 چوتھا حکم؛ تیہ و کِبَر اور اِطراح و بے چارگی کی حقیقت 50:02 پانچواں حکم؛ دل کی رضا و ناراضگی کی بنیادی وجہ 54:30 چھٹا حکم؛ نشاط و خوشی اور حزن وغم کی بنیادی حقیقت‘ حکیم و مرزبان کے تناظر میں 1:02:06 امام مسلمؒ کی علمی نشاط میں موت واقع 1:03:09 ساتواں حکم؛ قلبی فصاحت و دیانت (دین و نظریہ قبول کرنے) کی حقیقت 1:12:46 دل‘ انسانی ریاست کا سربراہ اور باقی اعضاء اس کی رعیت 1:14:42 سالک کے قلب کی اصلاح و علاج کی دو صورتیں 1:22:19 قلب کے مسلسل افعال و فیصلوں سے خاص ملکہ حاصل ہونے کی علمی تحقیق 1:28:03 خُلق؛ ملکہ راسخہ کا نام 1:28:43 نفسِ ناطقہ کی نوعیت کے مطابق ہی اخلاق پیدا ہوتے ہیں 1:30:50 تمام مذاہب میں انسانیت کے متفقہ و مسلمہ سات اخلاقِ فاضلہ (تفصیلات اگلے درس میں) بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا