احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 67 مبحثِ سادس: سیاستِ ملت باب:07 سیاستِ ملیّہ میں فرائض، ارکان اور آداب کے امور اور مقدار کی تعیین کی ضابطہ بندی مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 25 ؍ ستمبر 2019 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس 0:19 سابقہ درس کا خلاصہ اور زیرِ نظر باب سے اس کا ربط و تعلق 6:47 قوم کی سیاست اور نظم و نسق کے لیے ایسی قانون سازی کہ اجزا، عملی شکل اور مقدار کے اعتبار سے اعلی یا کم از کم درجے کے امور کا تعین لازمی و ضروری ہے۔ 14:46 قوم کی سیاست کی بنیاد میانہ روی پر ہے، نہ کہ تمام امور کا احاطہ کرنے پر، نیز اعلی معیارات کے امور کی ناگزیریت 30:23 رکن اور شرط متعین کرنے کا قانون اور ضابطه بندی کی چند صورتیں؛ مثالوں سے وضاحت 1:00:19 شرائط اور فرائض متعین کرنے والے ماہرین سیاست ملّی کے لیے چند امور ملحوظِ خاطر رکھنا لازمی و ضروری: ۱۔ شرائط اور فرائض کے تعین میں سہولت پیشِ نظر ہو۔ 1:06:02 ۲۔ کسی چیز سے دلی شوق اور وابستگی کے سبب اس چیز کا قوم پر فرض ہونا 1:08:27 ۳۔ فرض شے کی ظاہری شکل و صورت کا منضبط اور مقدار کا اس طرح متعین ہوناکہ وہ کسی پر مخفی نہ ہو۔ 1:09:55 ارکان کے کم درجہ اور اعلی درجے کے متعین کرنے کی وضاحت 1:14:16 آداب کی تعیین سے متعلق علمی قاعدہ 1:20:3 شیطان کے زیرِ اثر امور اور عادتوں کا بیان اور شاہ صاحبؒ کا مشاہدہ اور متعلقہ حدیث کا راز، 1:32:23 حضورؐ پر شیطانی اعمال کا انکشاف اور ایمان والوں کے لیے چند پسندیدہ اعمال کی ناگزیریت 1:38:25 فرضِ کفایہ (اجتماعی فرض) کا سبب، مصلحت اور بنیادی راز پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/