ماہِ صیام کے حوالے سےجسمانی صحت اور رُوحانی ترقی کی جامع ربانی حکمت کی اہمیت خُطبۂ جمعۃ المبارک حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 29؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 28؍ فروری 2025ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ (2 – البقرہ: 183) ترجمہ: "اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ"۔ حدیثِ نبوی ﷺ: 1۔ كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصِّيَامَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ۔ (صحیح مسلم، حدیث: 2706) ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ عزوجل نے فرمایا: ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے، وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا۔ اور روزہ ڈھال ہے"۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ رمضان المبارک کی اہمیت پر جماعتِ صحابہؓ کو حضور اکرم ﷺ کا خطاب ✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں رمضان المبارک کی فرضیت و اہمیت اور تفسیری خلاصہ ✔️ رمضان المبارک اور روزے کے حوالے سے حکمتِ ربانی‘ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں ✔️ شرائع میں فرض، واجب، سنت، مباح اور حرمت کی حکمت اور اس کا پسِ منظر ✔️ صوم کا لغوی مفہوم اور اس کا انسان کی عقلی، نفسی اور جسمانی کیفیات سے تعلق ✔️ پیدائش سے موت تک انسان کی تین حالتیں اور رُوح، نفس اور عقل سے ان کا تعلق ✔️ حکمت کی دو قسمیں: حکمتِ ربانیہ قدسیہ اور حکمتِ تجربی غیر قدسیہ، جس کی بہت قسمیں ہیں ✔️ روزے کے بارے میں حکما کی انتہا پسندی اور اس کے نتائج و اثرات ✔️ حکمتِ ربانیہ میں روزے کے اوقات کی حکمت، فوائد اور اس کے اثرات و نتائج ✔️ روزے کی حالت میں انسان کے نفسِ ناطقہ، نسمہ اور رُوح کی کیفیات کا قرار ✔️ ہر دور میں روزوں کی فرضیت میں ناگزیریت کے باوجود جسمانی ساخت اور زمانے کا لحاظ ✔️ روزے کے ذریعے انسانی جسم میں موجود فاسد مادوں کے اخراج کا طبعی عمل اور حکمت ✔️ روزے کے ذریعے جسم کے اعضا؛ دماغ، دل، گردوں اور جگر کی صفائی کا خود کار عمل ✔️ روح کی غذا اور اس کی تکمیل صیام النہار اور قیام اللیل میں توجہ الی اللہ سے ہوتی ہے ✔️ روزے سے قلب، دماغ اور رُوح‘ جسمانی دباؤ سے آزاد ہو کر اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ✔️ حضرت مریم علیہا السلام کے عدمِ کلام کے روزے کی روشنی میں قلتِ کلام کی اہمیت ✔️ روزے کی حالت میں جھوٹ چھوڑنے اور سچ بولنے کے تقاضے پر عمل کی ناگزیریت ✔️ حدیثِ نبوی ﷺ کے مطابق حالتِ صوم میں چار کاموں کی ترغیب اور اس کے فوائد ✔️ رمضان المبارک میں حجاباتِ طبع کو توڑنا اور اولیا و صلحا کے رمضان میں معمولاتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا