قرآن حکیم کے نظامِ حکمت کی جامعیت اور اس کے اثرات و نتائجخُطبۂ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: یکم؍ جمادی الثانی 1445ھ / 15؍ دسمبر 2023ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُۚ وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًاؕ، وَ مَا یَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ۔ (2 – البقرۃ: 269) ترجمہ: ”عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے، اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی۔ اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5027) ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ قرآن حکیم کی حقانیت سے مسلمانوں کا رشتہ اور تاریخی معمول ✔️ قرآن حکیم کے احکام و شرائع کے ساتھ ساتھ حکمتِ قرآن کو جاننے کی اہمیت ✔️ نظریہ و فکر کے منہج کو ایک مربوط علمی نظام کی بنیاد پر سمجھنے کی اہمیت ✔️ قرآنی حکمت کی تعریف و حکمت اور عقل کا باہمی تعلق اور اس کے لوازمات ✔️ احکامِ شرع اور عبادات کے حکم میں حکمت کے لحاظ کا اہتمام ✔️ اقترابات کے ساتھ ساتھ ارتفاقات میں بھی حکمت کا اہتمام اور لحاظ ✔️ قومی اور بین الاقوامی نظام میں مصالح اور مفاسد پر غور و فکر کی اہمیت ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فکر کی نادر خصوصیت ✔️ علم المصالح و المفاسدکے سلسلے میں انبیاؑ اور حکما کی خدمات ✔️ علم المصالح و المفاسدکے حوالے سے ماہرین کی رائے کی اہمیت ✔️ حکمت سے عاری مذہبی طبقوں کے فیصلوں کے نتائج ✔️ تحریکاتِ آزادی کے خلاف کردار ادا کرنے والے مذہبی اور سیاسی طبقے ✔️ امسال ادارہ رحیمیہ علومِ قرانیہ لاہور میں دورۂ تفسیرِ قرآن کا اہتمام