شعوری اجتماعی رائے سے قائم حکومت میں دوطرفہ نگرانی کے نظام کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 7؍ شعبان المعظم 1443ھ / 11؍ مارچ 2022ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًاؕ- (-2 البقرہ: 143) ترجمہ: "اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو امتِ معتدل، تاکہ تم ہو گواہ لوگوں پر، اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والا"۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ قوموں کی دینی اور اجتماعی ترقی کے اُصولوں سے غفلت کے نتائج ✔️ گزشتہ ماہ کے خطباتِ جمعہ کے مضامین کا مربوط خلاصہ ✔️ عوام اور حکومت کے مابین دوطرفہ نگرانی کے نظام کی ضرورت و اہمیت ✔️ مذاہب میں برہمنیّت اورانفرادیت پسندی کے نفوذ کے اسباب اور نتائج ✔️ بنی اسرائیل کی تعلیم و تربیت کے لیے حضرت موسیٰ علیہ کی عظیم جدوجہد ✔️ موسوی شریعت میں سختی اور عیسوی شریعت میں نرمی کی حکمت ✔️ مزاح، مذاق اور ہذیان (بے ہودہ گفتگو) میں فرق ✔️ خطبے کی رہنما آیت قرآنی کا شانِ نزول اور پسِ منظر ✔️ اسلام ادیانِ سابقہ کا خلاصہ اور اُمت ِمحمدیہ ﷺ بہ طور اُمت ِوسط ✔️ ’’شُھَداء علی النّاس‘‘ کی بنیاد پر یہ اُمت ‘ اقوامِ عالَم کی نگران ہے ✔️ ذہول اور نسیان کی صورت میں خدمتِ نبوی ﷺ میں اظہارِ رائے کی آزادی ✔️ رسول اللہ ﷺ کے بعد خلافتِ راشدہ میں دوطرفہ نگرانی کا نظام ✔️ مسلمانوں کے غلبے کے دور میں عوام اور اہلِ قلب و نظر کی طرف سے حکومت کی نگرانی کی شان دار تاریخ ✔️ استعماری قوموں کی تاریخِ ظلم و جبر کا عہد ✔️ برعظیم میں فرنگی استعمار کے نظام کے نمونے ✔️ سامراجی دور میں مسجدوں میں جاسوسی کے نظام کا اجرا پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/