خطبہ جمعہ/ قرآنی اصطلاح ”مصر“ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

قرآنی اصطلاح ”مصر“ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد کے تناظر میں
انسانی اجتماع کے تمدنی حُقوق اور شہری ذمہ داریاں

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 10؍ شعبان المعظم 1444ھ / 3؍ مارچ 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَؕ (12 - یوسف: 99)
ترجمہ: ”پھر جب داخل ہوئے یوسف کے پاس، جگہ دی اپنے پاس اپنے ماں باپ کو، اور کہا: داخل ہو مصر میں اللہ نے چاہا تو دل جمعی سے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
’’مَنْ أعْیَتْہُ الْمَکَاسِب فَعَلَیْہ بِمِصْر‘‘۔ (رواہ ابن عساكر عن ابن عمرو)
ترجمہ: ”جس شخص پر روزگار کے مواقع تنگ ہوجائیں تو اسے چاہئے کہ وہ مصر (شہر) میں جا کر آباد ہوجائے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطبہ
0:57 قرآن حکیم کا نظریۂ اجتماعیت اور معاشرتی ترقی کا لازوال پروگرام
5:47 گزشتہ دو خطباتِ جمعہ پر طائرانہ نظر
7:02 ’’مصریت‘‘ کا معنی و مفہوم اور اطلاقی تقاضے
9:44 قران حکیم میں ’’المدینہ‘‘، ’’القریہ‘‘ اور ’’مصر‘‘ کا ذکر
10:15 حنیفی نظریے پر پہلی عملی حکومت مصر میں قائم ہوئی
13:14 نظریے کا ارتقائی سفر امام عبید اللہ سندھیؒ کے ارشاد کی روشنی میں
14:12 مصر کی جغرافیائی نقطہ نظر سے حیثیت ’’مرکزی مقام‘‘ کی ہے
19:29 لفظ ’’مصر‘‘ کا لغوی اور لسانی نقطہ نظر سے ایک جائزہ
21:05 قرآن حکیم میں مصر کا تذکرہ ’’خزائن الارض‘‘ کے حوالے سے ہوا ہے
23:23 سب سے پہلے منصوبہ بند زراعت کا اہتمام مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے کیا
26:19 مصر میں فاضل پیداوار کو محفوظ کرنے کے حضرت یوسف علیہ السلام کے اقدامات
27:31 مصر کو مصر بنانے میں حضرت یوسف علیہ السلام کے سیاسی اور معاشی اقدامات کی اہمیت
28:54 حضرت یوسف علیہ السلام کا اپنے بھائیوں کے ساتھ مثالی حسنِ سلوک
32:07 مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے وسائل اوران کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا
35:47 کسی بھی نظام میں معاشی وسائل کو لوٹنے والے اور نظام پر بوجھ طبقے
39:13 مصر میں فرعونوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے عادلانہ نظام کو نظامِ ظلم سے بدل دیا
42:00 اپنے دور کے فرعونِ مصر کے خلاف حضرت موسیٰ علیہ السلام کی انقلابی جدوجہد
50:17 قیصر و کسریٰ کے خلاف حضور اکرم ﷺ کی اجتماعی انقلابی جدوجہد
52:20 صحابہ کرامؓ کی انقلابی جماعت نے مصر کی ’’مصریت‘‘ کو از سرِنو بحال کیا
56:29 ترقی اور تمدن کے تناظر میں ہندوستانی شہروں کی مصری معنویت
59:55 قبل از غلامی‘ ہندوستان کے سیاسی و معاشی نظام کی کار کردگی
1:03:45 انگریزوں نے فرعونوں کی طرح ہندوستان کے نظام کو تباہ کردیا
1:06:19 مدینہ، قریہ اور مصر اجتماعیت کے فروغ کے ادارے ہیں، جن کو بسانا اور ریاستیں قائم کرنا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Mar 06, 2023