خطبہ جمعہ/ سماجی تعمیر و تشکیل و آباد کاری کے دینی تصور کی اہمیت.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

سماجی تعمیر و تشکیل و آباد کاری کے دینی تصور کی اہمیت اور
فروغِ تشدد کی استعماری پالیسی

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 11؍ رجبُ المُرجَّب 1444ھ / 3؍ فروری 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
”وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ“۔ (11 – ھود: 61)
اردو ترجمہ: ”اور ثمود کی طرف بھیجا ان کا بھائی صالح، بولا: اے قوم! بندگی کرو اللہ کی، کوئی حاکم نہیں تمہارا اس کے سِوا، اسی نے بنایا تم کو زمین سے، اور بسایا تم کو اس میں، سو گناہ بخشواؤ اس سے اور رجوع کرو اس کی طرف، تحقیق میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
"إنْ قَامَتِ السَّاعةُ و في يَدِ أحَدِكُم فَسِيْلَةٌ، فإنِ اسْتَطَاعَ أن لَّا تَقُوْمَ حتّٰى يَغْرِسَها، فَلْيَغْرِسْهَا (أخرجه البخاري في الأدب المفرد)
اردو ترجمہ: حضور ﷺ نے فرمایا: ”’اگر قیامت قائم ہوجائے، اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں کوئی پودا ہو، پھر اگر وہ اس کی طاقت رکھتا ہے کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے پہلے اُس پودے کو لگا دے، تو اُسے چاہیے کہ اُسے بو دے“

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇


0:00 موضوع کی تمہیدی گفتگو
08:34 انبیا علیہم السلام کے دُنیا میں بعثت کے مقاصد
17:18 خطبے کی مرکزی آیت کا تفسیری خلاصہ
20:52 حضرت صالح علیہ السلام کی دعوت اور قومِ ثمود کے امراض
31:47 انسانی معاشروں میں ظالمانہ استعمار کی ممانعت اور نقصانات
33:25 دنیا میں نباتات کی آباد کاری اور نشوو نما کی ضرورت و اہمیت
35:26 اعلیٰ نظریے اور عمدہ خیال کی مثال بیج کی مانند ہے
36:11 فکرِ صحیح اَمن اور معاشی خوش حالی، صالح معاشرے کی بنیادیں ہیں
37:40 سوسائٹی میں لاقانونیت اور دستوری فقدان کے نقصانات
38:59 انسانی قوانین کی بنیاد سیاسی ڈھانچہ قائم کرنے کی اہمیت
40:37حضرت محمد ﷺ نے انسان دوستی کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام قائم کیا
52:59 دنیا میں مسلمانوں کے انسان دوست نظام کے اثرات و نتائج
55:54 دنیا پر عالمی استعماری نظام کے قبضے کے بعد کے افسوس ناک حالات
57:11 نااُمیدی اور قنوطیت کے عہد میں اُمید کی شمع جلانے اور نویدِ سحر کی اہمیت
59:39 تشدد اور مایوسی کے دور میں پُرامن شعوری جدوجہد کی ضرورت و اہمیت



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Feb 05, 2023