خطبہ جمعہ/ قرآن حکیم کا پیغامِ علم و حکمت(مقاماتِ انبیاء.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

قرآن حکیم کا پیغامِ علم و حکمت
(مقاماتِ انبیاء علیہم السلام کے تناظر
اور سورۃ النمل کی روشنی میں)

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 13؍ جمادی الاخریٰ 1444ھ / 6؍ جنوری 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:
1۔ طٰسٓ، تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍۙ، هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ۔ (27 – النّمل: 1-2)
ترجمہ: ”طٰس، آیتیں ہیں قرآن اور کھلی کتاب کی، ہدایت اور خوش خبری ایمان والوں کے واسطے“۔

2۔ وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ (27 – النّمل: 6)
ترجمہ: ”اور تجھ کو تو قرآن پہنچتا ہے ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”مَنْ قرأَ القرآنَ فلْيسألِ اللهَ بهِ، فإنَّهُ سَيجِيءُ أقوامٌ يَقرؤُونَ القرآنَ، يَسألُونَ بهِ الناسَ“۔ (الجامع للتّرمذی، حدیث: 2917)
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو قرآن پڑھے تو اُسے اللّٰہ ہی سے مانگنا چاہیے۔ کیوں کہ عنقریب کچھ لوگ ایسے آئیں گے جو قرآن پڑھ پڑھ کر لوگوں سے مانگیں گے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

آغاز خطبہ 0:00
1:19 قرآن حکیم کے پیغام کی اہمیت
3:17 پیغامِ الٰہی کو منتقل کرنے کا انبیائے کرام کا منہج اور طریقۂ کار
5:45 طواسیمِ ثلاثہ (تین سورتوں) میں خصوصاً انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات، تعارُف اور جدوجہد
6:23 حروفِ مقطعات کے مفاہیم اور حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد
8:52 صوفیائے کرامؒ کی اصطلاح ’’حال‘‘ اور ’’مقام‘‘ کی وضاحت اور فرق
11:00 حال اور مقام کے تناظر میں انبیائے کرام علیہم السلام کا خصوصی مقام
11:53 حالات کو بار بار دُہرانا‘ یہ سالک کو مقام کے قریب تر کردیتا ہے
14:21 قرآن حکیم کا اجتماعی فکر ہی دراصل حضرت محمد ﷺ کا مقام ہے
16:21 قرآن حکیم کے دستورِ حیات اور دُنیاوی دساتیر میں بنیادی فرق
18:26 قرآن حکیم کے اَساسی اَفکار پر اعتقاد اور یقین کی کیفیت اور عملی نتائج
19:18 شک اور بے دِلی کی کیفیت میں اعمال کے مایوس کن اَثرات و نتائج
22:04 سپرد شدہ اُمور اور ذمہ داریوں کی جانچ پڑتال کی سائنس اور نتائج
24:48 حالت اور جذبے سے آگے مقام کی کیفیت حاصل کرنے میں عقیدۂ آخرت کی اہمیت
26:10 یَدُ اللّٰہ علَی الجَماعۃ" کے تناظر میں اجتماعیت کی اہمیت"
26:33 وصول الی اللہ کے لیے نماز اور زکوٰۃ کی اجتماعی اہمیت
27:21 جماعت کے زیرِ اثر اعمال کی نگرانی کے اثرات و نتائج
30:31 انبیائے کرام علیہم السلام اپنے اعمال میں الٰہی استحضار کی کیفیت میں رہتے تھے
33:29 حقائق کے درست اِدراک اور صحیح علم کے درست نتائج اور ان پر مبنی حکمتِ عملی کی اہمیت
37:14 تمام علوم کا منبع اور مرکز ذاتِ الٰہی ہے، نیز اعمال اور حکمت کا باہم رشتہ
42:59 سورۃ النمل کا پسِ منظر اور واقعاتی تناظر میں تفسیری خلاصہ
54:22 رسول اللہ ﷺ کو عبادتِ ربِّ حرم، اطاعتِ الٰہی اور تلاوتِ قرآن کے احکام الٰہی
57:49 قرآن حکیم کے نام پر چندوں کے دَھندے کی ممانعت
1:02:22 عالمی سرمایہ داری نظام میں مسلم ممالک اور اقوام کی مالی و معاشی غلامی کے ناگفتہ بہ حالات


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Jan 08, 2023