خطبہ جمعہ/سیرت النبی ﷺ کی افضلیت، معنویت و خصوصیت۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

*سیرت النبی ﷺ کی افضلیت، معنویت و خصوصیت اور*

*آپ ﷺ سے والہانہ شعوری محبت کی اہمیت*



*خطبہ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری



*بتاریخ:* 3؍ ربیع الاوّل 1444ھ/ 30؍ ستمبر 2022ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور



*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*



وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ۔ (6 - الانعام: 124)

*اردو ترجمہ:* "اور جب آتی ہے ان کے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں کہ: ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک کہ نہ دیا جاوے ہم کو، جیسا کچھ کہ دیا گیا ہے اللہ کے رسولوں کو، اللہ خوب جانتا ہے اس موقع کو کہ جہاں بھیجے اپنے پیغام، عنقریب پہنچے گی گناہ گاروں کو ذلت اللہ کے ہاں اور عذاب سخت، اس وجہ سے کہ وہ مکر کرتے تھے"۔



*حدیثِ نبوی ﷺ :*

"أنا سَيِّدُ وُلْدِ آدَمَ" (الحدیث۔ مسلم: 5940)

ترجمہ: "میں آدمؑ کی اولاد کا سردار ہوں"۔



*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

0:00 آغاز خطبہ

1:47 ماہِ ربیع الاوّل کی تاریخی اہمیت ، رسول اللہ ﷺ کی ولادت ، ھجرت اور وفات کے عظیم الشان واقعات سے وابستہ ہے

3:09 مہینوں اور دنوں کی خاصیت؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں

5:15 تاریخ ساز شخصیات کے ایام، ان کی جدوجہد، نظریات و کارناموں اور اُن کے عصری تقاضوں کو یاد دلاتے ہیں

9:08 سیرتِ رسول ﷺ کو درست خطوط پر جاننا وقت کا اہم تقاضا ہے

22:23 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نزدیک آں حضرت ﷺ کی افضلیت کی پانچ وجوہات

24:13 آپ ﷺ کے وجود کے مراحلِ اربعہ اور نور وبشر کی بحث کا تصفیہ

35:12 قابلِ تقلید لیڈر اور رہنما کی چند اہم ترین خصوصیات اور خوبیاں

46:35 مصلحتِ کلیہ کے تابع مردانگی کا استعمال؛ اصل بہادری اور شجاعت ہے

51:56 ’’لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الأفْلاک‘‘؛ اپنے مفہوم میں درست اور صحیح ہے

56:56 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجہِ تخلیق کائنات ہیں

1:03:59 حُبِّ رسول اللہ ﷺ زندگی بخش نظریہ اور اس کے لیے جدوجہد کا جذبہ دیتا ہے

1:05:10 صوفیائے کرام کا طریقۂ تربیت، سیرت النبیؐ کے آزمودہ طریقۂ تربیت پر استوار ہوا ہے

1:07:18 حضور ﷺکی نبوت کے تین ادوار ہیں؛ قبل از بعثت، قبل از ہجرت و بعد از ہجرت

1:14:38 ولادت کے عنوان سے نمائشی رُسومات کی بہتات کی بجائے آپ ﷺ سے عاقلانہ اور والہانہ تعلق کی ضرورت و اہمیت

1:17:55 اس مہینے میں سیرت کے بنیادی سسٹم اور فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Oct 02, 2022