خطبہ جمعہ/فطرۃ اللّٰه کی اَساس پر قائم حنیفی ملت کے سماج کی خصوصیات۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

فطرۃ اللّٰه کی اَساس پر قائم حنیفی ملت کے سماج کی خصوصیات
اور جدید جاہلی فکر پر مبنی سرمایہ پرست نظام ؛ ایک مُحاکَمہ

خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 19؍ صفر المظفر 1444ھ/ 16؍ ستمبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی

1۔ اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ كُبِتُوۡا كَمَا كُبِتَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ وَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ‌ ؕ وَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‌۔ (58 - المجادلہ : 5)
ترجمہ: "جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی، وہ خوار ہوئے، جیسے کہ خوار ہوئے ہیں وہ لوگ، جو ان سے پہلے تھے۔ اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف، اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا"۔

2۔ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِيۡنَ۔ (9 - التوبہ : 119)
ترجمہ: "اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے، اور رہو ساتھ سچوں کے".

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

خطبے کی تمہیدی گفتگو اور موضوعِ سخن کا دائرہ 1:25
3:39 ملتِ حنیفی کی حدود و ضوابط اور اُس کی پیروی کی حکمت
8:03 حدودُ اللّٰه (قانونِ الٰہی) کو توڑنے کا نقصان
9:27 خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول اور سماجی پسِ منظر
13:16 عربوں میں ایک خاندان شکن قانون کی اصلاح اور کفارۂ ظہار
18:56 کفر کا معنی ومفہوم،کفر اور جُحود کا فرق
21:16 فطرۃ اللّٰه کی حدود و قیود کے منکر معاشرے کے لیے سماجی ذلت
28:43 ملتِ حقہ اور مللِ باطلہ کے بارے میں امام شاہ ولی اللّٰه دہلویؒ کا علمی و عقلی تجزیہ
38:49 ملتِ ابراہیمی کے بارے میں امام شاہ ولی اللّٰه دہلویؒ کی ایک خصوصی رہنمائی
41:45 ملتِ ابراہیمی میں حقوق اللّٰه کے ساتھ حقوق العباد کی اہمیت اور ناگزیریت
45:02 سماحت نفس کی حقیقت
45:28 عبادات کے ذریعے انسانوں میں ملکۂ عدالت کی استعداد بھی مطلوب ہے
46:50 ملکۂ عدالت کی تعریف، معنی و مفہوم اور سماجی تقاضے
47:51 ملتِ حنیفیہ کے دس اَساسی اُصول، جن کا ذکر سورة الانعام میں ہوا ہے
49:05 , 52:14 قانونی نظام میں قومی مزاج اور قومی حدود وقیود کا لحاظ
55:30 ملتِ حنیفی کی اَساس پر بین الاقوامی قانون کی تشکیل کی بنیادیں
58:45 یُحادُّن اللّٰه" (اللّٰه سے جنگ کرنے والے) کا معنی و مفہوم اور مرادِ الٰہی"
1:02:16 ملتِ ابراہیمی کے اَساسی نظریے کی روشنی میں عہدِ حاضر کی جاہلیتِ جدیدہ
1:08:30 روشن خیالی اور تحقیقِ جدید کے عنوان سے عقلِ خام کا اَلمیہ
1:12:22 جدید سرمایہ داری نظام؛ بدترین نسل پرستی کے نظام کا محافظ
1:13:32 عہدِ حاضر میں ’’یُحادُّن اللّٰه‘‘ کا عملی نمونہ سرمایہ داری نظام ہے
1:17:11 حدود اللہ کا وسیع تصور اور مذہبی یک رُخی کا المیہ
1:18:12 آج کے سیاق و سباق میں واقعۂ ظِہار پر غور و فکر
1:18:54 سسٹم اور ماحول پر شعوری سوالات اُٹھانے کی اہمیت!
1:22:47 معاشرے میں حق کی جدوجہد کے لیے جماعت (حزبُ اللّٰه) کی اہمیت!

مکمل خُطبہ سُننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇
https://youtu.be/iYVFDZGldL8

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Sep 18, 2022