خطبہ جمعہ/قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

*قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل*

*فرعون کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں*

*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 20؍ محرم الحرام 1444ھ/ 19؍ اگست 2022ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*

اِذۡهَبا اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ( 20 - طه: 43)

ترجمہ: "جاؤ طرف فرعون کے اس نے بہت سر اٹھایا"

تـــــــا

فَاۡتِيٰهُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّكَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡ‌ ؕ (20 - طه: 47)

ترجمہ: "سو ، جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے، سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو، اور مت ستا ان کو"۔



*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇



1:33  ہردور کی انسانیت کے لیے قرآن حکیم کی تعلیمات کی کلی اور جامع حیثیت

3:49  آزادی و ترقی کے حوالے سے برعظیم کے ممالک کی مخدوش صورتِ حال

9:08  سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں کسمپرسی کی حالت

12:29  برعظیم کے تین بڑے ممالک کے مسائل اور قرآنی تعلیمات کی رہنمائی

15:57 غلامی سے نکلنے اور آزادی کے حصول کا قرآنی دستورُ العمل

19:09 مصر میں فرعونی حکومت کے انسانیت دشمن حکمرانی کی صورتِ حال

25:17  فرعونی نظام کے خلاف حضرت موسیٰ وحضرت ہارون علیہما السلام کی جدوجہد

28:49  فرعونی نظام کے تناظر میں قرآن حکیم کے کلمہ ’’تشیُّع‘‘ کا اصلی اور حقیقی مفہوم

32:00  فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ و حضرت ہارون علیہما السلام کا فکر انگیز مکالمہ

36:44  رسالت و نبوت کا پہلا پیغام؛ قوم کی آزادی کا مطالبہ (أرسِلْ مَعَنَا)

38:17  رسالت و نبوت کا دوسرا پیغام؛ پستی کے عذاب سے رہائی کا مطالبہ (وَ لَا تُعَذِّبْہُمْ)

43:15   اپنے مشن کی سچائی کے ثبوت کے لیے حضرت موسیٰ ؑکو نشانیاں پیش کرنے کا فرعونی چیلنج اور اس کا مُسکِت جواب

49:33  حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کے چار اہم ترین نکات

55:03  آزادی کے چار موسوی معیارات؛ یومِ آزادی کے تناظر میں ان کی اہمیت

59:59  حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت، قومی نظام (ارتفاقِ ثالث) کے درجے میں

1:01:24  حضرت محمد ﷺ کی نبوت، بین الاقوامی نظام (ارتفاقِ رابع) کے درجے میں

1:05:20  انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات؛ تقسیمِ انسانیت کے نظریات کے خلاف جدوجہد کی دعوت

1:11:29 برعظیم کی تین ممالک؛ بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں تقسیمِ آبادی، قتل و غارت اور نقل مکانی کے اَلمیے

1:19:49  عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے قرآن حکیم کی تعلیمات کے اِطلاقی پہلو کی اہمیت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Aug 22, 2022