خطبہ جمعہ/ قومی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی شعور کی اساس پر منظّم۔۔۔ /مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

قومی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی شعور کی اساس پر
منظّم جدوجہد کی ناگزیریت

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* ۲۱؍ شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ / 25؍ مارچ 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*
(1) وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرٌ وَّ لِکُلِّ قَوۡمٍ ہَادٍ (13 - الرعد: 7)
ترجمہ: "اور کہتے ہیں کافر: کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے، تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لیے ہوا ہے راہ بتانے والا".

(2) لَهُۥ ‌مُعَقِّبَٰتٞ مِّنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ يَحۡفَظُونَهُۥ مِنۡ أَمۡرِ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوۡمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنفُسِهِمۡۗ وَإِذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِقَوۡمٖ سُوٓءٗا فَلَا مَرَدَّ لَهُۥۚ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَالٍ (13 - الرعد: 11)
ترجمہ: "اس کو پہرے والے ہیں، بندہ کے آگے سے اور پیچھے سے، اس کی نگہبانی کرتے ہیں اللہ کے حکم سے۔ اللہ نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت، جو جب تک وہ نہ بدلیں جو ان کے جیوں میں ہے۔ اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم پر آفت، پھر وہ نہیں پھرتی۔ اور کوئی نہیں ان کا اس کے سوا مددگار"۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
✔️ انبیا علیہم السلام بہ طورِ ’انسانیت کی اجتماعی ترقی کے نقیب‘
✔️ قومی ترقی کے لیے اللہ تعالیٰ کے احکام میں عدل کا ترجیحی مقام
✔️ خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی کا تاریخی پسِ منظر
✔️ اہلِ مکہ میں سے منکرینِ حق کا رسول اکرم ﷺ سے نبوت کی نشانی کا مطالبہ
✔️ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کامقصد
✔️ مُعَقِّبٰت کا نظام اور اس کا معنیٰ، مفہوم اور تقاضے
✔️ ملائکہ کی جامع ترین تعریف‘ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں
✔️ ملائکہ کے ذریعے انسانوں کی حفاظت کا الٰہی نظام
✔️ قوموں کی اجتماعی تبدیلی کا قرآنی ضابطۂ اِلٰہی
✔️ قومی سوچ اور کردار سے عاری معاشروں کے لیے سزا کا نظام
✔️ أولو الألباب کا تعارف اور اُن کے فکر و عمل کے نمونے
✔️ تبدیلی کے لیے انقلابی نظریے اور جدوجہد کی ناگزیریت
✔️ انقلابی نظریے اور جدوجہد کے خلاف سامراجی ہتھکنڈے
✔️ تبدیلیٔ نظام کا درست طریقۂ کار انقلابی ہے، رسمی اصلاحی نہیں
✔️ موجودہ ملکی سیاست کے کھلے تضادات کے نمائندہ بیانیے


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Mar 27, 2022