البدور البازغہ | 43 | علت و معلول، خیرِ نِسَبی اور حق و باطل کی کشمکش: فلسفۂ ولی اللّٰہی۔۔۔

Description

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

درس : 43
(دوسرا مقالہ: مبحثِ سوئم، فصل؛ 13)
علت و معلول، خیرِ نِسَبی اور حق و باطل کی کشمکش: فلسفۂ ولی اللّٰہی میں کائناتی و انسانی نظام کا مطالعہ
مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 10؍ جولائی 2024ء /03؍ محرم الحرام 1446ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:15 مبحثِ سوئم، فصل؛ 13 کے مضامین کا خلاصہ
7:20 مرتبۂ تخلیق میں ’’خیرِ نِسَبی‘‘ کے اعتبار سے قضائے خداوندی کی دلیل
12:53 حق و باطل میں کشمکش کا تاریخی جائزہ؛ ’’خیرِ نِسَبی‘‘ کے اعتبار سے حق کے ذریعے باطل کا مٹنا اور اگلے دور میں باطل کا نئی شکل میں ابھرنا
17:59 جب تک نسلِ انسانی کرۂ ارض پر موجود ہے، حق و باطل میں کشمکش رہے گی
19:35 فلسفۂ ولی اللّٰہی کی دو اہم باتیں: نظام انسانی کے ہر مرتبے میں علت و معلول کے قانون اور ہر مرتبے میں نزولِ حق کا معلوم کرنا
25:05 المُعِدّ (علتِ ناقصہ) کی وضاحت
29:38 دوسری بات: تمام تر احکامات کے ساتھ ابتداء سے انتہاء تک مثالی طور پر الدورة الواجبة التحقق (نظامِ انسانی کے زنجیری سلسلے) کا مشاہدہ کرنا
34:50 حوادثاتِ یومیہ میں مکمل علت و معلول کا نظام کار فرماں
37:18 علتوں کے باوجود معلول کی نفی کا انکار کرنے سے ممکنہ طور پر تین چیزیں لازم آتی ہیں
40:23 نظامِ انسانی میں بخت و اتفاق کی حقیقت و ماہیت نیز یہ دونوں علت و معلول کے قانون سے خارج نہیں!
50:00 مادوں میں استعداد، بنیادی شرائط اور قبول کرنے کی صلاحیت کی کھوج لگانا‘ تحقیق و تفتیش کا اگلا مرحلہ
50:51 علت و معلول کے تحت ارضیات و فلکیات کے طبائع پر غور و فکر، مشاہدات و اندازوں سے علوم کی تحقیق و تدوین
59:24 کائنات میں حوادث کے وقوع پذیر ہونے میں پانچ علتیں کارفرماں‘علماء باللہ کا علت و معلول کا مزید گہرا مشاہدہ
01:07:30 شؤون رحمن میں سے ایک شان ہی دراصل ان پانچ علتوں کی اساس و بنیاد نیز تغیرات و تبدلات کی حقیقت
01:11:50 کسی مادے پر انسان کی شکل و صورت کے فیضان کے اثرات
01:12:49 علماء باللہ کا دوسرا مشاہدہ؛ سماوی و ارضی قوتوں کی تاثیرات میں کائنات کا عالمگیر فیض کلی کارفرماں‘ لہذا ان دونوں قوتوں میں کوئی ٹکراؤ نہیں!
01:14:05 دونوں قوتوں کے مربوط ہونے اور ہر قوت کی رعایت کی آئینے کی مثال سے وضاحت
01:16:23 کائنات سے متعلق ’’تاویل الاحادیث‘‘ کی ایک اہم بحث کا خلاصہ
01:18:27 قویٰ الٰہیہ اور انسانی اعمال و افعال میں کوئی مناقضہ نہیں البتہ حقیقی علت ایک ہی ہے اور باقی علتیں اس کی معاون و مددگار ہیں
01:24:09 انسانی ہیئات اور افعال سے کیا چیزیں وجود میں آتی ہیں‘ ہماری بحث کا مرکز و محور
01:29:44: لفظ ’’ارادہ‘‘ ایک طبعی قانون اور ضابطے سے متعلق

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
https://youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Al Budoor Al Bazigha
Created At
Nov 20, 2026