امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت
درس : 21
(پہلا مقالہ: مبحثِ خامس فصل؛ 11)
ارتفاقِ ثالث: ریاست کی تشکیل، بنیادی ضروریات اور حکمرانِ کامل کے اوصاف
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 27؍ ستمبر 2023ء / 10؍ ربیع الاول 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 0:19 سابقہ درس کا خلاصہ: ارتفاقِ ثانی کی سطح پر پانچ حکمتوں کا اجمالی جائزہ
5:28 ارتفاقِ ثالث کی ضرورت و اہمیت
6:57 حجة اللہ البالغہ کی روشنی میں ارتفاقِ ثالث کی مباحث کا سرسری جائزہ
13:30 بدورِ بازغہ میں حکمت کے اصول پر ارتفاقِ ثالث کی تفہیم و تشریح
15:34 ریاست؛ زراعت، تجارت و صنعت سے وابسطہ افراد کے پیشہ وارانہ تعلقات کے درمیان مربوط لاسلکی نظام
21:08 ریاست کے تشخّص اور وحدت کی حفاظت ضروری
25:13 ریاست کا درست نظام استوار کرنے کے لیے حکمران کی ضرورت و اہمیت
26:21 حکمران شخصِ واحد کا نام نہیں! نیز ریاستی نظام کی دو اہم خصوصیات
29:21 ریاست کی پانچ بنیادی حاجات و ضروریات اور اہم شعبہ جات
32:44 ریاست کی پہلی ضرورت: جمہور انسانوں کا تسلیم شدہ عدل و انصاف پر مبنی آئین و قانون
37:10 سنتِ عادلہ کی حفاظت اور عمل درآمد کرانے کے لیے عدلیہ کا شعبہ
41:52 ریاست کی دوسری ضرورت: فسادی اعمال اور بداخلاقیاں ختم کرنے لیے شہریاریت (داخلی سیکورٹی)
46:25 ریاست کی تیسری ضرورت: بیرونی خطرات سے نمٹنے اور دفاع کے لیے جہاد (عسکری فورسز) کا شعبہ
49:18 ریاست کی چوتھی ضرورت: ریاستی اداروں کی سربراہی (نقیب و متولی) کا شعبہ
57:05 ریاست کی پانچویں ضرورت: شہری نظم و نسق اور عمدہ اخلاق پیدا کرنے کے لیے مُبلِّغین و واعظین
58:29 ریاستی سطح پر مُعلِّم و مُبلِّغِ دین کی بنیادی ذمہ داریاں
1:01:25 ریاستِ تامّہ کے لیے امامِ حق کی ضرورت اور اس کا اطلاق
1:04:57 مُدُنِ ناقصہ کے لیے تسلیم شدہ طریقہ کار، ہر شعبے کا سربراہ اور پارلیمنٹ کی ضرورت
1:06:46 لوگوں کا ایک آئین و قانون پر متفق ہونے کا بنیادی سبب
1:08:07 ریاست کا سربراہ مقرر کرنے کی شرائط کی رعایت ضروری
1:09:51 ناقص و کامل ریاست، خلافت، خلیفہ اور خلیفہ اعظم کی اصطلاحات
1:12:59 حکمران اور سربراہ کی شرائط؛ اخلاقِ فاضلہ کا حامل ہو
1:17:33 عوام کے دلوں میں باوقار، عزت دار اور رعب و دبدبہ ہو
1:19:42 رعب اور دبدبے کے بغیر حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی!
1:21:33 جاہ و مرتبت حاصل کرنے کا طریقہ کار
1:27:00 کامل حکمران کے لیے چند ضروری امور
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



