البدور البازغہ | 08 | انسانی امتیاز کے عناصر اور آفاقی معیار کا اخلاقی تشکیل میں کردار

Description

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس : 08
انسانی امتیاز کے عناصر اور آفاقی معیار کا اخلاقی تشکیل میں کردار، امام نوع اور عنایت ازلی کے تناظر میں

(پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 1)
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 10؍ مئی 2023ء / 19 شوال المکرم 1444ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
0:23 پچھلے درس کا خلاصہ؛ انسانی اخلاق کا فلسفہ
1:56 حیوان کی خصوصیات اور انسان کے امتیازات
5:21 فلسفۂ اخلاق کے اصول کی وضاحت
11:53 تین اصول‘ رائے کلی، حبِ جمال اور ایجاد و تقلید کی بنیاد پر حیوان سے امتیاز
24:32 رائے کلّی، غضب اور شجاعت کا فلسفۂ اخلاق نیز ”شجاعت“ کی تعریف
28:53 اچھے اور برے ہونے کے اعتبار سے غضب اور شجاعت میں حدِّ فاصل نیز شجاعت کی اہمیّت
32:38 حکمت: رائے کلّی اور علم ذریعے ’’تکمّل بالاخلاق“
34:03 ظرافت و حبِّ جمال سے علوم میں تفنّن و تنوّع اور عمدگی و رسوخ
36:16 مضبوط آواز میں ”ظرافت“ سے بلاغت اور واضح کلام کا حصول
38:09 رائے کلّی، تکمّل بالأخلاق اور مضبوط آواز سے فصاحت پر مبنی نئے اَسرار و حِکَم
43:29 رائے کلّی سے تکبّر و انا پرستی کی تہذیب سے ”سماحت“ و ”وسعتِ قلبی“ کا خلق حاصل
44:30 ”تکبّر و انا پرستی“ میں ”ظرافت“ شامل ہو جائے تو اسے ”سخاوت“، ”درگذر“ وغیرہ اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں
47:46 ”نسوانیت کی طرف میلان“ کے جذبے کو رائے کلّی ”عفّت“ میں بدل دیتی ہے۔
57:57 حاکم اور فقیر کی حیثیت سے اچھے اور برے اخلاق میں فرق و تمیز کا قانون
1:06:48 فلسفۂ اخلاق کے چار آفاقی معیار، انسان کی دو عقلیں: عقلِ معاشی اور عقلِ معادی اور ان کا الگ الگ دائرہ کار
1:10:21 انسانی وجود کے چار خاص مراتب: وجودِ مثالی، وجودِ روحانی، اور وجودِ عینی (فلسفۂ اخلاق کے حوالہ سے شعور اور مہارت ضروری ہے)
1:13:44 انبیاء، اولیاء اور سبھی انسانوں کے تمام علوم عنایتِ ازلی سے ہیں
1:16:05 عنایتِ اجمالی ایک ہے، مگر افراد میں آسمانی و زمینی اسباب کی وجہ سے فرق آتا ہے
1:18:20 عنایت تو ازلی و وحدانی ہے الگ الگ زمانوں میں نت نیا ظہور ظاہری چیز ہے
1:20:14 علومِ کسبیہ بھی عنایتِ ازلی سے آتے ہیں
1:21:20 حاصلِ مطلب


بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Al Budoor Al Bazigha
Created At
Apr 15, 2026