البدور البازغہ | 10 | نفسِ ناطقہ میں قلب کی مرکزی حیثیت، اس کے سات احکام اور اخلاقِ فاضلہ سے ربط

Description

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس: 10
(پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 2)
نفسِ ناطقہ میں قلب کی مرکزی حیثیت، اس کے سات احکام اور اخلاقِ فاضلہ سے ربط و تعلق

مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 24؍ مئی 2023ء / 03؍ ذی قعدہ 1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
0:15 فصلِ دوم کے نصفِ اول کا خلاصہ؛ نفسِ ناطقہ میں قلب کو مرکزی حیثیت حاصل
3:52 قلب کے احکامات و امور میں پہلا حکم؛ ارادہ
5:46 اراد ے کی تعریف اور حقیقت
11:43 دوسرا حکم؛ حکیمِ دماغی کی معلومات یا دلائل پر قلبی اطمئنان کا نام‘ عقل
20:56 مشہور جملہ ’’الناس علی دین ملوکھم‘‘ نیز عقل کا مقام
24:13 عقل و حکمت اور علم و فہم کی حقیقت
25:35 تیسرا حکم؛ عشق
27:26 عشق‘ فرطِ محبت کا نام نیز اس کے پانچ درجات
29:44 عشق کی حقیقت، جسم پر طاری ہونے کا عمل اور قوی و ضعیف قلب کا فیصلہ
39:25 ذاتِ باری تعالیٰ سے محبت اور محبتِ نفسانی میں فرق
40:27 چوتھا حکم؛ تیہ و کِبَر اور اِطراح و بے چارگی کی حقیقت
50:02 پانچواں حکم؛ دل کی رضا و ناراضگی کی بنیادی وجہ
54:30 چھٹا حکم؛ نشاط و خوشی اور حزن وغم کی بنیادی حقیقت‘ حکیم و مرزبان کے تناظر میں
1:02:06 امام مسلمؒ کی علمی نشاط میں موت واقع
1:03:09 ساتواں حکم؛ قلبی فصاحت و دیانت (دین و نظریہ قبول کرنے) کی حقیقت
1:12:46 دل‘ انسانی ریاست کا سربراہ اور باقی اعضاء اس کی رعیت
1:14:42 سالک کے قلب کی اصلاح و علاج کی دو صورتیں
1:22:19 قلب کے مسلسل افعال و فیصلوں سے خاص ملکہ حاصل ہونے کی علمی تحقیق
1:28:03 خُلق؛ ملکہ راسخہ کا نام
1:28:43 نفسِ ناطقہ کی نوعیت کے مطابق ہی اخلاق پیدا ہوتے ہیں
1:30:50 تمام مذاہب میں انسانیت کے متفقہ و مسلمہ سات اخلاقِ فاضلہ (تفصیلات اگلے درس میں)

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Al Budoor Al Bazigha
Created At
Apr 25, 2026