البدور البازغہ | 11 | انسانی شخصیت کی تشکیل میں حکمت و عفت کے ارتقائی مراحل کی اہمیت۔۔۔

Description

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس: 11
انسانی شخصیت کی تشکیل میں حکمت و عفت کے ارتقائی مراحل کی اہمیت، حکیم الہند امام شاہ ولی اللہؒ کے جامع نظریہ اخلاقِ فاضلہ کے تناظر میں جائزہ

(پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 3)
مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 31؍ مئی 2023ء / 10؍ ذی قعدہ 1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
0:17 انسان کے مُسلَّمہ سات اخلاقِ فاضلہ
0:47 اخلاقِ فاضلہ کی پہلی قسم؛ حکمت کی جامع تعریف
10:51 حکمت کی حقیقت کا منطقِ استقرائی کے تناظر میں جائزہ
13:08 پہلا مرحلہ؛ ثقیل الروح اور فطین کے فہم و شعور کا فرق
17:28 دوسرا مرحلہ؛ سفیہ (بےوقوف) اور مُتفہِّم و مُتبصِّر (نفع و نقصان کو سمجھنے والا)
20:42 فہم اور بصیرت میں فرق و امتیاز
22:08 تیسرا مرحلہ؛ عدیم الاِحصاء اور مُحصِی و مُدرِک (تمام جزئیات کا ادارک اور جملہ پہلؤوں کوسمیٹنے والے) کے تناظر میں جائزہ
26:22 چوتھا مرحلہ؛ جامد القریحہ (جمود طبیعت والا) اور ذکی و صاحبِ حدس (ٹھیک ٹھیک اندازہ لگانے والے سمجھ دار ) میں فرق
30:22 پانچواں مرحلہ؛ نائم النفس (آرام طلب) اور مُتیقِّظ (چاک و چست اور محنتی) کی حالت
34:20 چھٹا مرحلہ؛ کثیر السہو والغَفَلات اور ضابط کی حالت کا مشاہدہ
36:19 ساتواں مرحلہ؛ عدیم الخُبرہ اور خبیر کا حکمت کے تناظر میں فرق
39:01 صاحبِ حکمت؛ سات خصوصیات کا حامل شخص
40:17 حضرت سندھیؒ کا ان خصوصیات کی بنیاد پر امام شاہ ولی اللہؒ کو حکیم الہند کا لقب دینا
41:09 خلاصہ کلام؛ خُلقِ حکمت سے ان سات قسم کی کمیوں و کوتاہیوں کا ازالہ
43:01 حضرت مؤلف علامؒ کے ہاں حکمت کا دائرہ کار
49:33 حکمتِ بالغہ کا حامل شخص
51:15 حکمت‘ علم کی ایک قسم، نہ کہ کسی خاص مسئلے میں کاربند!
53:41 حکمت؛ ایسی حالت کا نام‘ جس سے دل رنگین ہوتا ہے
57:16 خطاباتِ نافعہ کی وضاحت
58:15 علمی صورت کا منقش ہونا یا دور دراز کے احتمالات و تدقیقات کا نام حکمت نہیں!
59:59 یہاں حکمتِ عملیہ مراد نیز قرآن و سنت میں یہی اسلوب پیش نظر
1:01:30 اخلاقِ فاضلہ کی دوسری قسم؛ عفّت و پاکدامنی کی تعریف
1:04:59 عفّت کا تحقیقی جائزہ
1:07:41 حواس ظاہرہ کی ارواح کے تقاضے
1:09:11 حواس ظاہرہ و باطنہ اور انسانی قوتوں پر اس کے اثرات
1:11:04 مشہور جملہ؛ انما الاخلاق بالاحوال لا بالعلوم
1:11:32 شہوتِ نفس کے ہاتھوں مغلوب الحال شخص کا معاملہ اور اس کی اصل وجہ
1:16:14 عفیف پاکدامن مرد اور غیر عفیف کا معاملہ
1:22:23 عفیفہ (پاک دامن عورت کی) حالت کا جائزہ
1:23:35 عورت اور مرد کی عفّت کے فرق کی اصل حقیقت
1:25:33 شعر و شاعری، شطرنج اور لذیز کھانوں کے تناظر میں ایک کم درجے کی عفّت
1:29:55 عشق‘ عفّت کی ضد جبکہ محبت اور وفاء کا تعلق سماحتِ نفس سے ہے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Al Budoor Al Bazigha
Created At
May 01, 2026