البدور البازغہ | 12 | سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت

Description

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس: 12
(پہلا مقالہ: مبحثِ ثانی، فصل 3)
(اخلاقِ فاضلہ کے حقائق کا جامع نظریہ)
سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت
مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 07؍ جون 2023ء / 17؍ ذی قعدہ 1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
0:30 تیسرا خُلق؛ سماحت کی لغوی و اصطلاحی تحقیق
2:20 ۱) تنگی و طیش دونوں حالتوں میں انسان کا بڑا پن اور قلبی وسعت
3:46 ۲) پست عادات و افعال پر کنٹرول اور بچاؤ کی قلبی صلاحیت
5:52 حضرت علی المرتضیٰؓ کے شعر سے ’’مطلبِ دنیّ‘‘ کی وضاحت
7:03 رجل سَموح کے بالمقابل سات متضاد بداخلاقیوں کے حاملین کا تحلیل و تجزیہ
17:52 پہلاآدمی؛ ’’رجلِ غیرِ مُموِّہ‘‘ (کمینگی والی عادات کا اسیر) کی حالت کا جائزہ
20:07 دوسرا آدمی؛ رجلِ ضُجور (زُود رَنج) اور ردّیّ الرَجاء (ہلاکت، مغلوبیت اور ذلت پر مبنی پست امیدوں والا)
21:35 تیسرا آدمی؛ رجلِ شَحیح (بخیل) کی حالت
24:12 چوتھا آدمی؛ رجل ھَلوع (شر کی صورت میں رونے پیٹنے اور خیر کی صورت میں اکڑنے والا)
26:25 پانچواں آدمی؛ رجل اِمَّعہ (موقع پرست و مفاد پرست)
29:17 چھٹا آدمی؛ رجلِ عَبوس (غصے اور غم کی وجہ سے ہر وقت ماتھے پر تیور)
30:14 ساتواں آدمی؛ ذرا سی بات اور معمولی سی لغزش بھی معاف نہ کرنے والا
31:02 رجلِ سَموح کی نمایاں صفات و کردار
35:33 رجلِ سَموح کے انتقامی جذبے کے چار پہلو؛ اجتماعی ظلم، مکمل تیاری، جدوجہد و کوشش اور مصلحتِ کلیّہ
41:52 عدمِ انتقام کے جذبے کا نام سماحت نہیں!
47:05 جوّاد (سخی) کی تعریف نیز شریعت میں رجلِ سموح کے لیے ’’الخُلق الحسن‘‘ کی اصطلاح مستعمل
49:56 حدیث میں حسنِ خُلق (سماحت) اور اچھے پڑوس کے دو وصف
51:59 چوتھا خُلق؛ شَجاعت (بہادری) کی تعریف
53:22 بہادری کا تعلق اجتماعی مفاد اور مصلحتِ بالغہ سے ہے
54:49 محض مصلحتِ کلیّہ اور مفادِ عامہ کا علم حاصل کر لینا شجاعت نہیں!
57:45 مصیبت و مشقت کے موقع پر کمزور دل آدمی کی بہادری کا معاملہ
1:04:36 بغیر مقصد کے لیے مرنے کے لیے اِقدام کرنا شجاعت نہیں!
1:07:03 بسا اوقات جنگ سے راہِ فرار بھی بہادری ہے
1:09:28 نفسانی خواہشات کا اسیر بہادر نہیں ہو سکتا!
1:11:02 عزم و ہمت شجاعت کا تکملہ اور ان کا باہمی تعلق
1:16:17 عزم کی تعریف و توضیح نیز عزم اور یقین دونوں برابر وزن رکھتے ہیں
1:20:28 ایک عملی صورت کا پختہ عزم کرنے کے بعد فیصلہ پر تردّد و اضطراب کا ہونا عزم کے منافی

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Al Budoor Al Bazigha
Created At
May 03, 2026