ماہِ صیام کے حوالے سےجسمانی صحت اور رُوحانی ترقی کی جامع ربانی حکمت کی اہمیت | مفتی عبدالخالق آزاد

Description

ماہِ صیام کے حوالے سےجسمانی صحت اور رُوحانی ترقی کی جامع ربانی حکمت کی اہمیت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 29؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 28؍ فروری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ (2 – البقرہ: 183)
ترجمہ: "اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ"۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
1۔ كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصِّيَامَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ۔ (صحیح مسلم، حدیث: 2706)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ عزوجل نے فرمایا: ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے، وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا۔ اور روزہ ڈھال ہے"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ رمضان المبارک کی اہمیت پر جماعتِ صحابہؓ کو حضور اکرم ﷺ کا خطاب
✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں رمضان المبارک کی فرضیت و اہمیت اور تفسیری خلاصہ
✔️ رمضان المبارک اور روزے کے حوالے سے حکمتِ ربانی‘ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں
✔️ شرائع میں فرض، واجب، سنت، مباح اور حرمت کی حکمت اور اس کا پسِ منظر
✔️ صوم کا لغوی مفہوم اور اس کا انسان کی عقلی، نفسی اور جسمانی کیفیات سے تعلق
✔️ پیدائش سے موت تک انسان کی تین حالتیں اور رُوح، نفس اور عقل سے ان کا تعلق
✔️ حکمت کی دو قسمیں: حکمتِ ربانیہ قدسیہ اور حکمتِ تجربی غیر قدسیہ، جس کی بہت قسمیں ہیں
✔️ روزے کے بارے میں حکما کی انتہا پسندی اور اس کے نتائج و اثرات
✔️ حکمتِ ربانیہ میں روزے کے اوقات کی حکمت، فوائد اور اس کے اثرات و نتائج
✔️ روزے کی حالت میں انسان کے نفسِ ناطقہ، نسمہ اور رُوح کی کیفیات کا قرار
✔️ ہر دور میں روزوں کی فرضیت میں ناگزیریت کے باوجود جسمانی ساخت اور زمانے کا لحاظ
✔️ روزے کے ذریعے انسانی جسم میں موجود فاسد مادوں کے اخراج کا طبعی عمل اور حکمت
✔️ روزے کے ذریعے جسم کے اعضا؛ دماغ، دل، گردوں اور جگر کی صفائی کا خود کار عمل
✔️ روح کی غذا اور اس کی تکمیل صیام النہار اور قیام اللیل میں توجہ الی اللہ سے ہوتی ہے
✔️ روزے سے قلب، دماغ اور رُوح‘ جسمانی دباؤ سے آزاد ہو کر اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں
✔️ حضرت مریم علیہا السلام کے عدمِ کلام کے روزے کی روشنی میں قلتِ کلام کی اہمیت
✔️ روزے کی حالت میں جھوٹ چھوڑنے اور سچ بولنے کے تقاضے پر عمل کی ناگزیریت
✔️ حدیثِ نبوی ﷺ کے مطابق حالتِ صوم میں چار کاموں کی ترغیب اور اس کے فوائد
✔️ رمضان المبارک میں حجاباتِ طبع کو توڑنا اور اولیا و صلحا کے رمضان میں معمولات

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Mar 03, 2025