دینِ حق کے تاریخی تسلسل کی روشنی میں منحرف مذہبی گروہوں کے انسانیت دشمن آلۂ کار کردار کا جائزہ

Description

دینِ حق کے تاریخی تسلسل کی روشنی میں منحرف مذہبی گروہوں کے انسانیت دشمن آلۂ کار کردار کا جائزہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 8؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 7؍ فروری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ، وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ۔ (2 – البقرہ: 114-115)
ترجمہ: ”اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جس نے اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے کی ممانعت کر دی اور ان کے ویران کرنے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کا حق نہیں ہے کہ ان میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لیے دنیا میں بھی ذلت ہے اور ان کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔ اور مشرق اور مغرب اللہ ہی کا ہے، سو تم جدھر بھی رُخ کرو ادھر ہی اللہ کا رخ ہے۔ بے شک اللہ وسعت ولا جاننے والا ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:26 علم و فکر اور عمل کی جامعیت کی زندگی میں ضرورت و اہمیت اور اثرات و نتائج
6:26 علم و فکر کے حوالے سے انبیائے کرام علیہم السلام کی حالت و کیفیت
7:37 حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور میں سورج اور چاند پرستوں کا نظامِ عبادات اور طریقے
13:11 بیت الحرام اور بیت المقدس کے قیام کا پسِ منظر اور اس کے احوال
16:46 بیت الحرام (بیت اللہ) اور بیت القدس (مسجد اقصیٰ) کی مرکزیت کا نظام
18:45 بیت الحرام اور بیت المقدس کے نمائندہ علم و فکر میں علم کی اہمیت
22:36 تورات سے وابستہ علم و فکر والے جب عمل سے بیگانہ ہو کر علم فروشی میں مبتلا ہوئے
25:55 مسخ شدہ مذاہب کے انتہا پسند طبقوں کی علم و عمل کے اعتبار سے بے اعتدالیاں
28:38 مسخ شدہ مذہب سے وابستہ مذہبی طبقوں کی انسانی حقوق سے غفلت اور اس کے نتائج
30:53 حقیقی مذہب سے بیگانہ یہودی اور عیسائی علما کے درمیان بے کار مباحثے
32:39 علم و فکر اور عمل کے درمیان حقیقی ہم آہنگی اور علم اور حال کے درمیان نسبت
33:55 نصرانیت اور یہودیت کے درمیان لڑائی اور تصادم کی تاریخ کا قرآن حکیم میں ذکر
35:33 فرقہ واریت کی انتہا پسندی اور علم و عمل کی دُوئی میں قرآن حکیم کی رہنمائی
36:55 یہودیت اور عیسائیت میں فرقہ وارانہ چلن اور عبادت گاہوں پر جنگ وجدل
38:30 علم و عمل کے نمائندہ نبی کے خلاف یہود ونصاریٰ کی خصلت والے ابو جہل کی ایذا رسانی
43:11 عیسائی گرجے میں حضرت عمر فاروقؓ کی نماز نہ پڑھنے کی حکمت اور حضرت عمرؓ کا شعور
51:33 فلسطینیوں اور عربوں کا تُرک عثمانیوں کے خلاف‘ بحقِ سامراج کردار
1:10:18 آغا خان اوّل اور دوئم کا انگریزوں کے حق میں مسلمانوں کے خلاف کردار
1:12:12 غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا نیا استعماری منصوبہ؛ پُرانی تاریخ کا تسلسل
1:15:10 آج مسلمانوں میں یہودی، عیسائیوں کے احبار و رہبان کی صدائے باز گشت
1:21:22 آج دنیا میں مسلمانوں کی ذلت و ناکامی کے حقیقی اسباب و محرکات

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Feb 09, 2025