فسادی حکمرانوں اور عادل مسلم حکومتوں کے کردار کے تناظر میں تاریخ مسخ کرنے کے بیانیہ کا تجزیہ

Description

فسادی حکمرانوں اور عادل مسلم حکومتوں کے کردار کے تناظر میں
تاریخ مسخ کرنے کے بیانیہ کا تجزیہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 9؍ رجب المرجب 1446ھ / 10؍ جنوری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) راولپنڈی کیمپس
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً وَكَذَلِكَ يَفْعَلُونَ۔ (27 – النمل: 34)
ترجمہ: ”کہنے لگی: بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے خراب کر دیتے ہیں اور وہاں کے سرداروں کو بے عزت کرتے ہیں اور ایسا ہی کریں گے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ بَدَأَ نُبُوَّةً وَرَحْمَةً ثُمَّ يَكُونُ خِلَافَةً وَرَحْمَةً ثُمَّ مُلْكًا عَضُوضًا ثُمَّ كَانَ جَبْرِيَّةً وَعُتُوًّا وَفَسَادًا فِي الْأَرْضِ يَسْتَحِلُّونَ الْحَرِيرَ وَالْفُرُوجَ وَالْخُمُورَ يُرْزَقُونَ عَلَى ذَلِكَ وَيُنْصَرُونَ حَتَّى يَلْقَوُا اللَّهَ“۔ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ»
ترجمہ: ”اس دین کا آغاز نبوت و رحمت سے ہوا، پھر خلافت و رحمت ہو گی، پھر ظالم بادشاہ ہوں گے، پھر زمین میں جبر، زیادتی اور فساد ہو گا، وہ ریشم، شرم گاہوں (زنا) اور شراب کو حلال سمجھیں گے، انہیں اسی حالت پر رزق دیا جائے گا اور ان کی مدد کی جاتی رہے گی حتیٰ کہ وہ اللہ سے جا ملیں گے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:45 گزشتہ جمعہ کا خلاصہ؛ قوم میں عادل حکمرانوں کا ہونا‘ نعمتِ خداوندی
9:40 مسلمانوں کے عادلانہ شاہی دور سے متعلق غلط تصورات‘ دورِ زوال کا شاخسانہ
10:46 ظالم اور فساد مچانے والے بادشاہوں کی حقیقت و نوعیت کا جائزہ
11:39 حضرت سلیمان علیہ السلام کی عظیم الشان بادشاہت
16:04 ہُدہُد کی زبانی ملکۂ سبا کی حکمرانی کا قصہ (سورۃ النمل کی روشنی میں)
17:31 حضرت سلیمان علیہ السلام کا ملکۂ سبا کو اطاعت و فرماں برداری اختیار کرنے کا حکم اور ملکہ کا حقیقت پسند جملہ
19:26 ظالم بادشاہ‘ قوم میں فساد مچاتے ہیں اور اس کے عزت دار طبقوں کو ذلیل و ُرسوا بنا دیتے ہیں
21:42 آیت میں ’’ملوک‘‘ سے مراد مخالف قوم کے استعماری و فسادی اجنبی حکمران
28:04 ظالم بادشاہوں کے فساد مچانے کے تاریخی شواہد اور ہتھکنڈوں کا جائزہ
29:51 اجنبی استعماری قوم کے ظالمانہ علم اور فسادی حکمرانی کا تسلط‘ ملکِ عضوض یعنی کاٹ کھانے والی بادشاہت کی حقیقی تصویر، قرآنِ حکیم میں ملوکِ عضوض (نمرود، جالوت، بخت و نصر اور فرعون وغیرہ) کا تذکرہ
32:34 قرآنِ حکیم میں حضرت یوسف علیہ السلام کی عادلانہ حکومت کا تذکرہ
36:13 ملوکِ عادلہ اور ملوکِ عضوض (جائرہ) کے تعین کے قرآنی اصول اور دینِ اسلام کی خلافت کا جائزہ
37:34 عرب میں قصی بن کلاب کے زمانے میں عرب کی قومی حکومت کی بنیاد
44:06 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فلسفۂ تاریخ کی روشنی میں عرب کی قومی حکومت میں نبویؐ انقلاب برپا کرنے کی حکمتِ عملی اور تحریفات کا خاتمہ
53:04 اجنبی جابر و ظالم قیصر و کسریٰ کے عرب کی قومی حکومت پر اثرات اور ان کے خاتمے کے لیے عرب قوم کا کردار
55:35 خلافتِ بنواُمیہ اور بنوعباس سے متعلق ملکِ عضوض کے بے بنیاد الزام کی تردید (کیا ان خلافتوں میں قوم پر اجنبیوں کی حکومت تھی؟)
1:03:17 خلافتِ بنو عباس کا خاتمہ اور تاتاریوں کی تعلیم و تربیت سے خلافتِ بنو عثمان کا قیام
1:05:47 محمود غزنویؒ ہندوستانی قوم کا فرد اور عادل حکمران، نیز ہندوستان میں انسان دوست حکومت کی رُوداد
1:13:01 امیر تیمورؒ کی ہندوستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے جدوجہد اور مغلیہ حکومت کا کردار
1:15:29 ایسٹ انڈیا کمپنی سے اجنبی ظالم بادشاہوں کا ہندوستان میں ظہور، فساد اور تسلط
1:18:01 ہندوستانی قوموں کو ذلیل بنانے کے لیے انگریز سامراج کے ہتھکنڈے
1:19:14 استعمار اور ان کے آلہ کاروں کا مسلمانوں کی آٹھ سو سالہ تاریخ کو مسخ کرنے کا گھناؤنا جرم اور اہلِ علم سے توہین آمیز رویے
1:25:22 ہندوستان میں دینِ اسلام کی اصل تعلیمات کی حفاظت کے لیے ولی اللہّٰی جماعت کا اہم کردار
1:27:19 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی فکر کے امتیازی پہلوؤں کا جائزہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Jan 13, 2025