سماج کی صحت مند تشکیل کے لیے رائے جزئی کے بالمقابل رائے کلی کی دینی اہمیت اور اس کے تقاضے

Description

سماج کی صحت مند تشکیل کے لیے رائے جزئی کے بالمقابل
رائے کلی کی دینی اہمیت اور اس کے تقاضے
(دینِ اسلام میں رائے کلی(اجتماعی بھلائی کی سوچ) کی ضرورت و اہمیت، رائے جزئی (انفرادی طبقاتی مفاد پرستی کی سوچ)کے نقصانات اور رائے کلی (اجتماعی بھلائی اور فلاح کے نظریے) کے فروغ کے لیے ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کی خدمات)
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن مدظله
بتاریخ: 10؍ جمادی الاخرٰی 1446ھ / 13؍ دسمبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
1:10 دینِ اسلام کی خصوصیت، موضوع، نصب العین اور مشعلِ راہ
3:05 دنیا میں دو طرح کے اَفکار و نظریات کا رواج اور ان کے اثرات و نتائج
6:07 دینِ اسلام‘ رائے کلی (اجتماعی سوچ) کی حامل اجتماعیت کا متقاضی، نیز اس کے مثبت فوائد و ثمرات
8:17 معاشروں کی پس ماندگی کی اصل وجہ؛ رائے کلی (اجتماعی مفاد) کی سوچ کا فقدان
9:38 دینِ اسلام کی اَساس‘ رائے کلی (اجتماعی مفاد کی سوچ کا نظریہ)، نیز آج زوال کی بڑی وجہ جزوی و سطحی اَفکار کا غلبہ
11:09 رائے کلی (اجتماعی سوچ) کی بنیاد پر دینِ اسلام کا مربوط نظام اور تعلیم و تربیت کے ادارے
14:54 انسانوں کی رائے کلی (اجتماعی سوچ) کی بنیاد پر تعلیم و تربیت اور آپ ﷺ کی دینی دعوت کا یہی ہدف
18:09 دین کا مرکزی فکر؛ غلبۂ دین اور اللہ کا اپنے نور کو مکمل کرنے کا واضح حکم
23:59صحیح اجتماعی فکر کی تربیت کے لیے دینی مراکز کا قیام اور ان کے مقاصد و اہداف
27:22 غلط اَفکار و اعمال کو اللہ کی طرف منسوب کرنا رائے جزئی (انفرادی سطحی سوچ) کا شاخسانہ نیز ’’رجال اللہ‘‘ کا مطمحِ نظر
30:13 خواہشات کے اسیر‘ رائے جزئی (انفرادی و طبقاتی سوچ) کے حامل مسلم معاشرے
31:23 عالمی حالات (شام وغیرہ کے واقعات) کا رائے کلی (اجتماعی انسانی مفاد) کی اساس پر غور وفکر اور تجزیہ
38:48 غلبۂ دین اور اجتماعی فکر پیدا کرنے کے لیے اِقامتِ صلوٰۃ کا حکم اور فکری انتشار کے مُحرِّکات
42:22 ادارہ رحیمیہ کے قیام کا بنیادی مقصد‘ رائے کلی (مفادِ عامہ کے اجتماعی نظریے) کی بنیاد پر شعوری تعلیم و تربیت کا انتظام
48:04 ادارہ رحیمیہ کا ہدف: امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے تجدیدی مکتبۂ فکر اور مزاحمتی شعور کی اَساس پر جدوجہد
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Jan 07, 2025