خطبہ جمعہ | ملکی سماج میں مزاحمتی شعور کے فقدان کے تباہ کن نقصانات | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

ملکی سماج میں مزاحمتی شعور کے فقدان کے تباہ کن نقصانات
اور ان کے ازالہ کی اجتماعی تدبیر

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 5؍ شعبان المعظم 1445ھ / 16؍ فروری 2024ء
بمقام: جامعہ نعمان بن ثابت المعروف جامعہ خدیجۃُ الکُبریٰ، بورے والا

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ۔ (11 – ھود: 117)
ترجمہ: ”اور تیرا رب ہرگز ایسا نہیں کہ ہلاک کرے بستیوں کو زبردستی سے، اور لوگ وہاں کے نیک ہوں“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
"إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا ظَالِمًا فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ"۔ (الجامع للترمذی، حدیث: 3057)
ترجمہ: "جب لوگ ظالم کو (ظلم کرتے ہوئے) دیکھیں، پھر بھی اس کے ہاتھ پکڑ نہ لیں (اسے ظلم کرنے سے روک نہ دیں)، تو قریب ہے کہ ان پر اللہ کی طرف سے عمومی عذاب آ جائے (اور وہ ان سب کو اپنی گرفت میں لے لے)"۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز

1:21  زوال سے دو چار انسانی معاشرے کے لیے واضح قرآنی تعلیمات

3:00  گزشتہ اقوام کے نقائص کے تجزیے کا قرآنی اسلوب

4:25  ریاست، مملکت اور بستیوں کی ہلاکت اور بقا کے قرآنی اُصول

7:33  اصلاح و فساد بین الناس؛ قرآنی اصطلاحات کی وضاحت

9:46  نبویؐ عدالت میں چرب زبانی سے ناجائز حق کی وصولی؛ جہنم کا ٹکڑا لینے کے مترادف

10:57  تعاونِ باہمی کے لیے ہر انسان ضروریاتِ زندگی میں دوسرے کا محتاج

14:25  فساد مچانے والی بستیاں اور اصلاح پسند معاشروں سے متعلق قرآنی فیصلہ

17:54  آیتِ قرآنی میں ریاستیوں کی تباہی و بربادی کے قانون کی نشان دہی

21:19  آیت سے انفرادی اصلاح کے استدلال پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کی جانب سے درست رہنمائی

23:09  از روئے حدیث، ظالم کو ظلم سے نہ روکنا، پوری بستی (ریاست و مملکت) کی تباہی کا پیش خیمہ

27:55  اقوام و ممالک کا اصلاح احوال کرنے والی اور فساد مچانے والی ریاستوں سے تعلقات کی نوعیت

29:09  برصغیر میں اسلام کے نام پر دھوکہ دہی کا آغاز

31:31  آج سیاسی و مذہبی عناصر کے ظالمانہ ہاتھوں کو روکنے والا کوئی نہیں

35:20  ملک کا نظام اسلام اور جمہور کے لیے ہے؟ ظلم و جھوٹ پر مبنی الیکشنز کی سیاہ تاریخ

38:10  ضیاء الحق کا جھوٹ اور نو ستاروں کے مفادات

41:18  اسلام کے نام پر جھوٹے اور جعلی ریفرنڈم

43:34  آج عذاب مسلط ہونے کی بنیادی وجہ؛ ظالموں کے ہاتھ نہ روکنا

45:29  ظالمانہ ریاستی نظام میں رائج الوقت انتخابی نظام ظالم کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے

48:47  ظالموں کے خلاف شعور نہ دینے کا مذہبی ہتھکنڈا اور صدیقِ اکبرؓ کا پیغامِ انقلاب

59:16  پاکستان‘ جھوٹ، ظلم ، بھوک اور گروہیت کے عذاب میں مبتلا اور مزاحمتی شعور کا فقدان

1:08:48  اسلام کے نفاذ کا مذہبی فریضہ ادا نہ کرنے کا عذاب اور اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Feb 20, 2024