خطبہ جمعہ/ حکمتِ عملی کی نبوی اَساس پر فہمِ دین؛ ولی اللّٰہی مجدد.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

حکمتِ عملی کی نبوی اَساس پر فہمِ دین؛
ولی اللّٰہی مجددین کا فکری امتیاز اور اس کا عصری اطلاق

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 29؍ جُمادی الثانی 1445ھ / 12؍ جنوری 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :

آیتِ قرآنی:
یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُۚ، وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًا۔ (2 – البقرہ: 269)
ترجمہ: "عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے، اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی"۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
”الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ فَحَيْثُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا“۔ (سنن ترمذی، حدیث: 2687)
ترجمہ: ”حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے، جہاں کہیں بھی اسے پائے وہ اسے حاصل کر لینے کا زیادہ حق رکھتا ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:29 شریعت کا فہم، حکمتِ قرآنیہ پر موقوف اور اس کا انکار بڑا مکر و فریب
3:35 خانوادۂ ولی اللّٰہی کا حکمتِ قرآن کے اِحیاء اور فہمِ دین کی تجدید کی وسیع شاہراہ کا تعین
4:59 گزشتہ خطباتِ جمعہ میں حکمت کے مختلف پہلوؤں کا خلاصہ
8:39 ولی اللّٰہی مفکرین و مجددین کی بڑی خصوصیت؛ حکمتِ عملی کی اَساس پر دین کا فہم و شعور
14:53 سلسلۂ ولی اللّٰہی کے اس فیض سے پوری دنیا مستفید ہوئی
16:25 دینی حکمتِ علمی کی بنیاد پر ولی اللّٰہی فکرکی تفہیم‘ آج کے دورکی بڑی ضرورت
24:07 شرائع کی عملی مثالوں سے حکمتِ عملی کی وضاحت (شاہ صاحبؒ کے فکر کا کمال)
28:35 ہر دور کے حالات کی مناسب حکمتِ عملی کے تحت ضمنی قانون سازی کا عمل، نیز فقہ حنفی کا امتیازی پہلو
33:52 دور کے مخصوص تقاضوں کے تحت ضمنی قانون سازی کو اصل شریعت قرار دینا‘ دورِ زوال کا بڑا دجل اور حکمتِ عملی نہ سمجھنے کا نتیجہ
40:09 ولی اللّٰہی جماعت نے حکمتِ عملی کی اَساس پر قرآنِ حکیم سیکھا اور سکھایا
54:18 شاہ صاحبؒ کا قرآنی حکمتِ عملی ’’الجادّۃ القویمۃ‘‘ (واضح اور درست شاہراہ کے عملی نظام) کی وضاحت
58:44 شاہ صاحبؒ کا حکمتِ عملی کے تناظر میں مغلیہ سلطنتِ اسلامیہ کی فرسودگی کا جائزہ اور نئے نظام کا قیام
01:00:54 ’’التّفہیماتُ الإلٰہیّۃ‘‘ میں شاہ صاحبؒ کا حکمتِ عملی کے پیشِ نظر دور کے تمام فرسودہ طبقات کی نشان دہی
01:01:46 شاہ عبدالعزیزؒ، خواجہ امین ولی اللّٰہیؒ اور شاہ محمد عاشق پھلتیؒ کا جادۂ قویمہ کے فروغ میں کردار
01:06:28 شاہ عبدالعزیزؒ کا حکمتِ عملی اور سیاسی شعور کی اَساس پر فتویٰ دار الحرب؛ مولانا سندھیؒ کا اہم قانونی نکتہ
01:09:57 شاہ عبدالعزیزؒ کاحکومتی نظم و نسق کے لیے متبادل قیادت کی تیاری، جدوجہد اور جماعت کا عملی کردار
01:12:49 انگریز سامراج کے مقابلے پر آزادی کی جدوجہد کے خلاف عدمِ خروج کے فقہی جُزئیے سے استدلال، حکمتِ عملی کی اساس پر قابلِ ردّ
01:14:09 مولانا محمدقاسم نانوتویؒ کا حکمتِ عملی کے پیشِ نظر فکرِ ولی اللّٰہی کو اُردو میں منتقل کرنا؛ حضرت سندھیؒ کا عمدہ تجزیہ
01:18:13 انگریز سامراج کا شریعت کے نام پر دجل و فریب، پروپیگنڈا اور حکمتِ عملی سے عاری مذہبی طبقات پیدا کرنا
01:20:42 حضرت شیخ الہندؒ کے ہاں شاہ صاحبؒ آخری اتھارٹی
01:21:29 حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کی افکارِ شاہ ولی اللہؒ سے والہانہ محبت
01:22:27 حضرت شیخ الہندؒ کے محقق شاگردوں کے ہاں بھی جادۂ قویمہ کو بنیادی حیثیت حاصل
01:23:38 مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کا سیاسی شعور کی اساس پر علمائے اسلام کے عنوان سے جمعیت کے خلاف فتویٰ
01:25:28 حکمتِ عملی کے اُصول پر حضرت شاہ عبد القادر رائے پوریؒ کی طرف سے حضرت مدنیؒ کی تائید
01:27:56 حضرت شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ اور حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا حکمتِ عملی کی بنیاد پر فکرِ ولی اللّٰہی کے فروغ میں اہم کردار
01:28:36 مجدد العصر شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا پاکستان میں حکمتِ عملی کی اساس پرنام نہاد افغان جہاد کے خلاف کردار
01:31:51 جاہل، لالچی اور مفاد پرست افراد کا مکر و فریب اور دھوکہ دہی
01:35:30 شاہ سعید احمد رائے پوریؒ نے ولی اللّٰہی فکر کی تعلیم شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ سے حاصل کی
✔️ حکمتِ عملی کی بنیاد پر شیعہ سنی فساد کے خلاف شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا شعوری کردار
✔️ علمائے حق کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کا اللہ سے اعلانِ جنگ اورانجام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Jan 15, 2024