خطبہ جمعہ/ ترقی کے دعوے دار فاسد نظام کی حقیقت اور عادل اجتماعیت/ ڈاکٹر مفتی سعید الرّحمٰن حفظہ اللہ

Description

ترقی کے دعوے دار فاسد نظام کی حقیقت اور عادل اجتماعیت
(قرآنی رہنمائی کی روشنی میں)

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظہ اللہ

بتاریخ: 22؍ جُمادی الثانی 1445ھ / 5؍ جنوری 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغاز خطاب
0:56 قرآنِ حکیم کا موضوع؛ انسانیت کے مسائل کا تجزیہ کرنا، انھیں حل کرنے کی رہنمائی، لائحۂ عمل، منفی رویوں کا خاتمہ اور معاشرے کی ترقی کے صحیح اُصولوں کی وضاحت
2:23 فرد کی دنیا و آخرت کی ترقی، قرآن کا مطمح نظر اور مذاہب کے اَدُھورے تصورات
✔️ ترقی کے جھوٹے اور دھوکہ دہی پر مبنی دعوؤں کی حقیقت،قرآن حکیم کی نظر میں (آج ہمارا معاشرہ اسی کا نمونہ)
6:49 اقتدار پرستی و سرمایہ پرستی کی ذہنیت پر مبنی فاسد اَخلاق کے حامل گروہ کی نشان دہی
13:56 ایسا بد اَخلاق اور حد درجہ اَنا پرست گروہ زمامِ اقتدار کے بعد؛ فساد فی الارض، بداَمنی، وسائل ضائع اور گروہیتیں پیدا کرتا ہے (قرآن کا نقشہ)
23:08 ان حالات سے نبردآماز ہونے والی جماعت کا تعارف؛ اللہ کی رضا کی خاطر معاشرے کی سیاسی و معاشی و معاشرتی اور اَخلاقی و تعلیمی طور پر ترقی دینے کے لیے جماعت پیدا کرنا قرآن کا منشا
26:18 قرآن نے عملاً یہ جماعتِ (صحابہؓ) معاشرے میں پیدا کی، آج اس نمونے پر جماعت تیار کرنے کی ضرورت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Jan 08, 2024