فاسِد نظام سے نجات کے لیے
دینی شُعور و بصیرت اور رَبّانی تربیّت کی ضرورت و اہمیت
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 8؍ جمادی الثانی 1445ھ / 22؍ دسمبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْۙ وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ۔ (58 – المجادلہ: 14)
ترجمہ: "کیا تُو نے نہ دیکھا اُن لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ، نہ وہ تم میں ہیں اور نہ اُن میں ہیں، اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور ان کو خبر ہے“۔
2۔ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ، اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ، كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ۔ (58 – المجادلہ: 19 تا 21)
ترجمہ: ”قابو کرلیا ہے ان پر شیطان نے، پھر بُھلا دی ان کو اللہ کی یاد، وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا، سنتا ہے! جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں۔ جو لوگ خلاف کرتے ہیں اللہ کا، اور اس کے رسول کا، وہ لوگ ہیں سب سے بےقدر لوگوں میں۔ اللہ لکھ چکا کہ میں غالب ہوں گا اور میرے رسول“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ وَلَا بَدْوٍ لَا تُقَامُ فِيهِمُ الصَّلَاةُ إِلَّا قَدِ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ، فَعَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ“۔ (سنن ابو داود، حدیث: 547)
ترجمہ: ”تین آدمی کسی بستی یا جنگل میں ہوں اور وہ جماعت سے نماز نہ پڑھیں تو ان پر شیطان مسلط ہو جاتا ہے، لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو، اس لیے کہ بھیڑیا اسی بکری کو کھاتا ہے جو ریوڑ سے الگ ہوتی ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ دینِ اسلام کی تعلیمات میں حکمت و بصیرت کی ضرورت و اہمیت
✔️ علومِ نبوت اور حکمت کا آپسی گہرا اور مربوط تعلق اور رشتہ
✔️ دورِ زوال میں دینی شعور اور حکمت سے بے اعتنائی کے اثرات و نتائج
✔️ کتاب اللہ کے ساتھ ساتھ رجال اللہ کی صحبت کی ناگزیریت
✔️ فرعونی سیاست کا سچ اور جھوٹ کے حوالے سے خود ساختہ معیار
✔️ سرمایہ دارانہ نظام کا پروسیجر اور اس کی خرابی کی نوعیت و نتائج
✔️ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عبداللہ بن اُبیٔ رئیس المنافقین کا رویہ
✔️ سماج دشمن فاسد اور ظالم طبقے کی دوستی کے بارے قرآن حکیم کی رہنمائی
✔️ اہلِ یہود کے مذہبی طبقے پر لعنت کا سبب؛ ان پر سرمایہ داروں کے اثرات تھے
✔️ مسلمانوں میں جماعت قائم کرنے کی قرآنی لازمی تاکید اور اس کی ضرورت
✔️ انگریزوں کا برعظیم پر حکومت کرنے کا طریقۂ کار اور اس کے نتائج
✔️ آپریشن سائیکلون کو ’’جہاد‘‘ کا نام دینے کی اندرونی تاریخ اور پسِ منظر
✔️ قرآن حکیم اور احادیثِ مبارکہ پر عمل کے لیے فقیہانہ شعور و بصیرت کی ضرورت
✔️ تاریخ میں خوارج کا دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا رویہ
✔️ اہلِ غزہ کی تکلیف دہ صورتِ حال اور اسرائیلی امریکی گٹھ جوڑ
✔️ دینی تربیت کے ذریعے نوجوان نسل کو سامراجی استعمال سے بچانے کی حکمتِ عملی
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/