خطبہ جمعہ/ اجتماعی مفاد کے صحت بخش ضابطوں سے انحراف کے سبب۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

اجتماعی مفاد کے صحت بخش ضابطوں سے انحراف کے سبب
قومی زوال کے تعیُّن کا دینی اُصول
اور تاریخی تناظر میں اس کا اطلاقی جائزہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 12؍ ذو قعدہ 1444ھ / 2؍ جون 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :

آیاتِ قرآنی:
"كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ، ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ"۔ (8 – الانفال: 52-53)
ترجمہ: ”جیسے فرعون والوں کا دستور اور جو اُن سے پہلے تھے، کہ مُنکِر ہوئے اللّٰه کی باتوں سے، سو پکڑا اُن کو اللّٰه نے ان کے گناہوں پر، بے شک اللّٰه زور آور ہے، سخت عذاب کرنے والا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو، جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں (نفسوں) کی بات، اور یہ کہ اللّٰه سننے والا جاننے والا ہے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ، وَالْفَرَاغُ“۔ (الجامع الصحیح للبُخاری، حدیث: 6412)
اردو ترجمہ: نبی کریم ﷺ فرمایا: ”دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے:
(1) صحت (2) اور فراغت“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

1:12 سورۃ الانفال کی روشنی میں فاسد معاشرے میں سیاسی مزاحمت کے اصول
4:16 سیاست کا بنیادی مفہوم، مقاصد اور اس کے عملی تقاضے
5:40  کائنات کا عالمگیر نظام اور ظالم طبقے کے کردار کے نتائج
17:12  کسی قوم پر سے نعمتوں کے زوال کے اسباب و وجوہات
22:35  درست قانون کی عمل داری بھی ایک نعمتِ خدا وندی ہے
26:47 ’’حکومت‘‘ کا بنیادی معنی ظالم کو روکنا ہے
31:42  مکہ کی ریاست اور قریش کی قومی تاریخ کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت
35:15  ہندوستان کے مسلم دور کی ترقی اور اپنے خطے کی قومی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت
41:16  ذہنی و جسمانی صحت کی نعمت اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت
43:49 معاشی خوش شحالی کی بنیاد پر انسانی زندگی میں فراغ کی اہمیت
46:09 خوش حال، عقل مند اور صاحبِ حکمت انسان قابل رشک ہے
48:12  ریاستِ مکہ کے زوال کے سیاسی، معاشی اور سماجی اَسباب
50:02 ریاستِ مدینہ کے قیام، اِحیاء و اِرتقاء کے اجتماعی اسباب
51:51  امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں سلطنتِ دہلی کے زوال کے اسباب
✔️ پاکستان میں قانون شکنی کی تاریخ اور قومی مفاد کی قانون سازی سے پہلو تہی اور غفلت کے نتائج
56:04  دارالندوہ میں آں حضرت ﷺ کے خلاف منصوبہ بندی اور سازش
✔️ پاکستان میں پارٹیاں بنانے اور بگاڑنے کا کھیل اور اس کے اثرات و نتائج
59:22  برعظیم میں لوگوں کو اپنے حق میں استعمال کرنے اور پھر ذلیل کرنے کی سامراجی تاریخ
1:01:55  مفاد پرستی کی بنیاد پر آئین شکنی، قانون فراموشی اور ضابطوں کو توڑنے کے جرم سے توبہ کی ضرورت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Jun 05, 2023