تعارف حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

اگست 19, 2023
تعارف حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

سلسلہ عاليہ رائے پور کے موجودہ مسند نشین پنجم

حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ

سلسلہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے موجودہ اور پانچویں مسند نشین حضرت اقدس مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔ آپ کے والد گرامی راؤ عبدالرؤف خان(مجاز حضرت اقدس رائے پوری چہارم)ہیں۔ آپ کی پیدائش02 /جمادی الاول1381ھ/12 /اکتوبر1961ء بروز جمعرات کو ہوئی۔ حضرت اقدس مولانا شاہ عبد القادر رائے پوریؒ نے آپ کا نام ” عبدالخالق"رکھا۔9سال کی عمر میں حضرت اقدس مولانا شاہ عبد العزیز رائے پوریؒ نے آپ کو کلمہ طیبہ کی تلقین کی۔ اس سے آپ کی ابتدائی دینی تعلیم کا آغاز ہوا۔ حفظ قرآن حکیم حضرت کے حکم سے ہی قائم شدہ جامعہ تعلیم القرآن ہارون آباد میں مکمل کیا اور درس نظامی کے ابتدائی درجات بھی اسی مدرسے میں جید اسا تذہ سے پڑھے۔ پھر جامعہ علوم اسلامیہ کراچی میں حضرت مفتی ولی حسن ٹونکی(شاگرد مولانا سید حسین احمد مدنی ، مولانا محمد ادریس میرٹھی(شاگرد مولانا عبید اللہ سندھی)، مولانا غلام مصطفیٰ قاسمی(شاگرد مولانا عبید اللہ سندھی و مولانا سید حسین احمد مدنی)وغیرہ اساتذہ سے دورۂ حدیث شریف پڑھ کر علوم دینیہ کی تکمیل کی ۔ پھر دو سال انھی کی زیرنگرانی تخصص فی الفقہ الاسلامی کیا اور دار الافتار میں کام کیا۔

1981ء میں حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالعزیز رائے پوری سے با قاعدہ بیعتِ سلوک و احسان کی اور آپ کے حکم سے حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری سے ذکر کا طریقہ اور سلسلہ عالیہ کے معمولات سیکھے۔ اور پھر12سال تک حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ کی معیت میں بہت سے اسفار کیے اور ان کی صحبت سے مستفید ہوتے رہے۔1992ء میں ان کے وصال کے بعد حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری کی صحبت میں رہے اور مسلسل بیس سال تک ان کے ساتھ سفر و حضر میں رہے اور ظاہری اور باطنی تربیت کی تکمیل کی۔ رمضان المبارک1419ھ/ 1999ء میں حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوریؒ نے سلسلہ عالیہ رحیمیہ رائےپور میں آپ کو اجازت اور خلافت سے سرفراز فرمایا۔

15سال تک آپ جامعہ تعلیم القرآن ریلوے مسجد ہارون آباد میں تفسیر، حدیث ، فقہ اور علوم ولی اللہی کی کتابوں کی تعلیم و تدریس کرتے رہے۔2001ء میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کے قیام کے بعد سے حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کے ایما پر لاہور میں مستقل قیام کیا۔ اس وقت سے اب تک یہاں پر دورۂ حدیث شریف کی تدریس اور علوم ولی اللہی کے فروغ کے ساتھ ماہنامہ رحیمیہ اور سہ ماہی مجلہ"شعور و آگہی"کی ادارت کے فرائض اور ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوریؒ نے اپنی زندگی کے آخری چار سالوں میں آپ کو اپنا امام نماز مقرر کیا۔ آپ نے اُن کے حکم اور تائیدی کلمات کے ساتھ سلسلہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کا طریقہ تربیت و معمولات بھی مرتب کیا۔ آپ بھی شریعت، طریقت اور سیاست کی جامع شخصیت ہیں۔ آپ حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری کے جانشین ہیں اور سلسلے کے تمام خلفا اور متوسلین آپ کی رہنمائی میں کام کر رہے ہیں۔

 

تحقیقی و تصنیفی خدمات

نمبر شمار

نام کتاب

نام مصنف

تحقیق ، مترجم

1

قرآنی شعور انقلاب(دو جلد)

امام عبید اللہ سندھیؒ

مرتبہ:حضرت مولانا بشیر احمد لدھیانویؒ

تقدمہ و تحقیق:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

2

شعور آگہی

امام عبید اللہ سندھیؒ

تحقیق:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

3

سوانح حیات شاہ عبد الرحیم رائے پوری

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

 

4

برصغیر میں تجدید دین کی تاریخ

امام عبید اللہ سندھیؒ

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

5

ارشادات حضرت شاہ عبد القادر رائے پوریؒ

مرتبہ:مولانا حبیب الرحمن رائے پوریؒ

تحقیق و تخریج:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

6

تاویل الاحادیث مع شرح التعلیق الاثیث

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

شرح:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

7

اللمحات مع شرح النفحات

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

شرح:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

8

الخیر الکثیر مع شرح الفیض الکبیر

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

شرح:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

9

البدور البازغۃ مع شرح النجوم الساطعۃ

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

شرح:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

10

خطبات ملتان

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

11

سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی

تقدیم و تسہیل:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

12

القول الجمیل فی بیان سواء السبیل(اردو ترجمہ)

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

پروفیسر محمد سرور جامعیؒ/تقدیم، تحقیق و تسہیل:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

13

المقدمہ فی قوانین الترجمہ(اصل متن و اردو ترجمہ)

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

14

سماجی انصاف اور اجتماعیت

مولانا غلام مصطفیٰ قاسمیؒ

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

15

سرگزشتِ حیات مولانا عبید اللہ سندھی

امام عبید اللہ سندھیؒ

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

16

رودادِ برصغیر

شمس القمر قاسمی

مقدمہ:مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

17

الموقف فی الفقہ الاسلامی

امام عبید اللہ سندھیؒ

مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

 

 

 

ٹیگز
متعلقہ مضامین

اُمُّ المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بنتِ حارث

اُمُّ المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا قبیلہ قریش سے تھیں۔ آپؓ کے والدین نے آپؓ کانام ’’برّہ‘‘ رکھا تھا۔ جب حضورؐ کے نکاح میں آئیں تو آپؐ نے ان کا نام …

مولانا قاضی محمد یوسف جولائی 12, 2021

حضرت مولانا لقاء اللہ عثمانی پانی پتیؒ

کسی بھی قوم کی آزادی کی تحریک یقینا ہمت حوصلے اور جرأت سے عبارت ہوتی ہے۔ ہندوستان کی تحریکاتِ آزادی میں ٹھیک ایک صدی قبل جاری ہونے والی تحریکات میں بھی جن حریت پسند لوگوں…

وسیم اعجاز اگست 12, 2021

حضرتِ اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ

حضرتِ اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ نقوشِ زندگی کا ایک مختصر خاکہ تحریر: مفتی عبدالخالق آزاد ٭ آپؒ کی پیدائش رجب 1344ھ / جنوری 1926ء کو حضرتِ اقدس…

مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری ستمبر 13, 2021

ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری ؒکا سانحۂ اِرتحال

2؍ فروری 2021ء کو ایک افسوس ناک پیغام کے ذریعے یہ اطلاع ملی کہ ولی اللّٰہی تحریکات و شخصیات کے محقق ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ إنّا للّٰہ و…

وسیم اعجاز جون 18, 2021