حُجّةُ اللّٰه البالِغة :30 / ارتفاقِ دوم میں حکمتِ منزلیہ.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس :30

مبحثِ سوم: انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی نظامِ ارتفاقات

باب: 04

ارتفاقِ دوم میں حکمتِ منزلیہ (منزلی نظام) کی اہمیت اور اس کے امور


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15 / اگست 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

0:13 حکمتِ منزلیہ کی تعریف اور اس کے چار امور کی وضاحت

13:26 حکمتِ منزلیہ کا پہلا شعبہ الزواج: شادی بیاہ اور مرد و عورت کا ازدواجی تعلق

16:54 عورت کی طبعی خصوصیات اور گھریلو نظام کا حسنِ انتظام

21:19 مرد کی طبعی امتیازی خصوصیات اور مرد و عورت میں ازدواجی رشتے کی ناگزیریت

24:25 پیغامِ نکاح، باہمی رضا مندی، معاہدۂ نکاح اور تعیینِ منکوحہ کی حکمتیں

31:26 محرم (قریبی رشتے داروں) سے نکاح کی حرمت کا راز

34:56 شادی و بیاہ کے لیے زواج کے لفظ کا استعمال، لوگوں میں اس کی تشہیر، ولیمہ کی دعوت اور دف بجانا وغیرہ

38:39 کفو (سماجی حیثیت میں برابری) کا تصور اور زوجین کے رشتے میں مضبوطی و ہم آہنگی میں اس کی اہمیت

41:49 مرد بطور سائس المنزل (منزلی نظام کا سربراہ) اور عورت بطور معاون خصوصی

46:00 مرد و عورت میں معاہدۂ نکاح ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے۔

47:59 زوجین میں معاہدۂ نکاح برقرار نہ رہنے کی صورت میں طلاق و عدت کے احکامات اور ان کی حکمتیں

53:31 حکمتِ منزلیہ کا دوسرا شعبہ الولاد: والدین اور اولاد کے ایک دوسرے پر عائد حقوق

57:04 حکمتِ منزلیہ کا تیسرا شعبہ الملکة (گھریلو نظام نظم و نسق چلانے والی اتھارٹی)
مختلف طبعی صلاحیتوں کے افراد اور ان کے مابین تعاونِ باہمی کی ضرورت

1:04:24 کمزور انسانوں کو غلام بنانے کی ابتداء اور شاہ صاحب کی تعبیر "سید بالطبع" و "عبد بالطبع" کی غلط تشریح کا تردید

1:09:13 حکمتِ منزلیہ کا چوتھا شعبہ الصحبة: محلہ داروں اور خاندانوں کا مشکلات دور کرنے اور حاجات پورا کرنے کے لیے تعاون باہمی کا نظام

1:13:03 موالات و مواسات کے اعتبار سے تعاون باہمی کی دو قسمیں

1:18:10 تدبیرِ منزل کے چند اہم، بنیادی اور قابلِ غور مسلّمہ مسائل



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مئی 03, 2023