حجۃ اللہ البالغہ | 012 | روح کی حقیقت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس: 12
مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل
باب:5
رُوح کی حقیقت و ماہیت اور اس کا تعارف
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 11؍ جمادی الاخرٰی 1439ھ / 28؍ فروری 2018ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
0:31 ❶ سابقہ چار ابواب کی مباحث کا ذکر
4:55 ❷ کیا روح کی حقیقت کا اِدراک انسان کے بس میں نہیں ہے؟
9:12 ❸ قرآن میں روح کی حقیقت تک رسائی نہ ہونے کا خطاب یہود سے ہے
12:41 ❹ آیتِ روح سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ روح کی حقیقت کوئی نہیں جانتا
17:45 ❺ علم الاحسان و علم التصوف میں فرق اور صوفیا کی گفتگو سے متعلق شاہ صاحبؒ کا نکتۂ نظر
22:17 ❻ روح کی حقیقت کے اِدراک کا عمومی درجہ
23:35 ❼ حکما اور اَطِبّا کے ہاں انسانی رُوح کا تصور
24:30 ❽ روحِ ہوائی (وائٹل فورس) پر انسان کی کارکردگی اور موت و حیات کا انحصار ہے
35:23 ❾ روحِ ہوائی ایک تغیر پذیر حقیقت اور حقیقی روح کا نچلا طبقہ اور اس کی سواری ہے
40:02 ❿شاہ صاحبؒ کے نزدیک روحِ حقیقی کرۂ ارض کے اثرات سے اوپر ناقابلِ تقسیم اِکائی اور نکتۂ نورانی ہے
59:29 ⓫ روحِ حقیقی کا روحِ ہوائی اور جسم سے تعلق اور آپسی لاسکی ربط کی توضیح
1:08:45 ⓬روحِ حقیقی اور روحِ ہوائی کے تعلق کی ’’التّفہیماتُ الإلٰہیہ‘‘سے مزید توضیح
1:13:37 ⓭روحِ حقیقی اور روحِ ہوائی کے نکتۂ اتصال کا نام نفسِ ناطقہ ہے
1:19:18 ⓮ انسانی روح کے دو دائرے؛ بہیمیت و ملکیت
1:20:30 ⓯انسان؛ العرش و الماء کی ترقی یافتہ اور منفرد مخلوق
1:22:59 ⓰ موت نسمے کا بدنِ انسانی سے جدا ہونے کا نام ہے، نہ کہ روحِ حقیقی کا نسمے سے جدا ہونا
1:31:02 ⓱ نسمے کا ایک حصہ جو روحِ ملکوتی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، وہ اس کے ساتھ ضرور جاتا ہے
1:36:31 ⓲موت کے بعد نسمے کا بدنِ مثالی اور عالمِ مثال کا خلاصہ
1:42:03 ⓳اعمال کے نتیجے میں نسمے کا لباسِ نورانی و ظلمانی اور عالمِ برزخ کے عجائبات کا ظہور
1:44:21 ⓴صور پھونکنے کے بعد نسمے کو نیا جسم ملتا ہے
1:47:50 ❶❷ نسمے کے دو حصوں کی وضاحت
1:49:5 ❷❷ روحِ حقیقی کی مزید حقیقت شاہ صاحبؒ کی دیگر کتب میں مذکور ہے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
اپریل 11, 2023