احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس*
*درس :8*
*مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل*
*باب: 2۔ عالمِ مثال اور عالمگیر تجلیات و تدلیات کے نظام کا تعارف*
*مُدرِّس*:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 13؍ جمادی الاولی 1439ھ / 31؍ جنوری 2018ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇
0:00 آغاز درس
1:13 سابقہ درس کا خلاصہ اور دائرۂ تخلیق و تدبیر میں فرق اور ذاتِ الٰہی بہ بطور مدبرِ کائنات
9:47 نظامِ تجلیات و تدلیات؛ کائنات میں تدبیرِ الٰہی کے لیے کار فرما قوتیں اور تجلی و تدلی میں فرق
17:07 عالمِ مثال (عالمِ ملکوت کا عالمِ ناسوت سے رابطے کا غیر مادی عالم) کی حقیقت
20:31 کائنات کی معنویتیں، مادی جسم کا وجودِ مثالی
28:41 عالمِ مثال سے ایسی چیزوں کا کرۂ ارض پر نزول‘ جن کا دنیا میں کوئی جسم نہیں ہوتا ہے؛ جیسے ’’تجلیٔ طور‘‘
43:07 عالمِ مثال پر اَحادیثِ مبارکہ کی رہنمائی
1:20:41 عالمِ مثال سے متعلق اَحادیث کے حوالے سے تین آرا اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا مؤقف
1:33:17 شاہ صاحبؒ کا اپنے مؤقف کی تائید میں امام غزالیؒ کی عذابِ قبر سے متعلق گفتگو سے استدلال
1:55:43 عالمِ مثال کے دو مرحلے؛ ملائِ اعلیٰ اور ملائِ سافل پر تمہیدی گفتگو
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/