احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس :4
حُجّۃُ اللّٰہ البالِغۃ
مقدمہ (حصہ سوم)
علمِ اَسرارِ دین کی تدوین کے فوائد، امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منہجِ تدوین اور منفرد علمی نظریہ
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 2؍ ربیع الثانی 1439ھ / 20؍ دسمبر 2017ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇
0:00 آغاز درس
0:30 ❶ علمِ اَسرارِ دین کا پہلا فائدہ؛ قانونِ شریعت کی مصالح اور حکمتوں کی اَساس پر دینِ اسلام کا بہ طور نظامِ فکر تعارُف
16:11 ❷ علمِ اَسرارِ دین کا دوسرا فائدہ؛ ایمان کے بعد اطمینانِ قلب کی کیفیت اور شرح صدر کا حصول
19:24 ❸ علمِ اَسرارِ دین کا تیسرا فائدہ؛ علمِ سلوک و احسان کے طالبین کے عقل و شعور پر مبنی اعمال و افعال دوسروں کی
نسبت نفع کے اعتبار سے زیادہ ہوتے ہیں
23:17 ❹ علمِ اَسرارِ دین کا چوتھا فائدہ؛ فقہا کے ذیلی و ضمنی مسائل کے اختلافی پہلوؤں کا حل
26:32 ❺ علمِ اَسرارِ دین کا پانچواں فائدہ؛ دین کے بنیادی عقائد و اَفکار اور اَعمال میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والے نام نہاد عقل پسندوں کی تاویلاتِ بعیدہ کی تردید کے علمی منہج سے آگہی
41:21 ❻ علمِ اَسرارِ دین کا چھٹا فائدہ؛ عقلی قیاسات پر اُستوار احادیثِ صحیحہ کے مخالف فکر و عمل کا رد
44:02 ❼حدیث المصرّاۃ و حدیثِ قُلّتَین کی تردید کرنے والے فقہا کی رائے کا تحلیل و تجزیہ
56:33 ❽ علمِ اَسرارِ دین کی تدوین میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منفرد منہج
1:02:50 ❾ تجلیٔ الٰہی اور عالمِ مثال سے متعلق شاہ صاحب کی جمہور متکلمین سے منفرد علمی رائے
1:10:06 ❿ اَعمال اور اَخلاق کا آپس میں ربط اور القدر الملزم (کائنات میں لازمی عالمگیر نظام) سے متعلق شاہ صاحبؒ کا منفرد علمی نظریہ
1:14:05 ⓫ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی جمہور سے منفرد علمی رائے کی اَساس‘ قرآن و سنت اور محققین علمائے ربانیین کے اَقوال پر مبنی ہے
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/