*قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل*
*فرعون کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں*
*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 20؍ محرم الحرام 1444ھ/ 19؍ اگست 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*
اِذۡهَبا اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ( 20 - طه: 43)
ترجمہ: "جاؤ طرف فرعون کے اس نے بہت سر اٹھایا"
تـــــــا
فَاۡتِيٰهُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّكَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡ ؕ (20 - طه: 47)
ترجمہ: "سو ، جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے، سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو، اور مت ستا ان کو"۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
1:33 ہردور کی انسانیت کے لیے قرآن حکیم کی تعلیمات کی کلی اور جامع حیثیت
3:49 آزادی و ترقی کے حوالے سے برعظیم کے ممالک کی مخدوش صورتِ حال
9:08 سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں کسمپرسی کی حالت
12:29 برعظیم کے تین بڑے ممالک کے مسائل اور قرآنی تعلیمات کی رہنمائی
15:57 غلامی سے نکلنے اور آزادی کے حصول کا قرآنی دستورُ العمل
19:09 مصر میں فرعونی حکومت کے انسانیت دشمن حکمرانی کی صورتِ حال
25:17 فرعونی نظام کے خلاف حضرت موسیٰ وحضرت ہارون علیہما السلام کی جدوجہد
28:49 فرعونی نظام کے تناظر میں قرآن حکیم کے کلمہ ’’تشیُّع‘‘ کا اصلی اور حقیقی مفہوم
32:00 فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ و حضرت ہارون علیہما السلام کا فکر انگیز مکالمہ
36:44 رسالت و نبوت کا پہلا پیغام؛ قوم کی آزادی کا مطالبہ (أرسِلْ مَعَنَا)
38:17 رسالت و نبوت کا دوسرا پیغام؛ پستی کے عذاب سے رہائی کا مطالبہ (وَ لَا تُعَذِّبْہُمْ)
43:15 اپنے مشن کی سچائی کے ثبوت کے لیے حضرت موسیٰ ؑکو نشانیاں پیش کرنے کا فرعونی چیلنج اور اس کا مُسکِت جواب
49:33 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کے چار اہم ترین نکات
55:03 آزادی کے چار موسوی معیارات؛ یومِ آزادی کے تناظر میں ان کی اہمیت
59:59 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت، قومی نظام (ارتفاقِ ثالث) کے درجے میں
1:01:24 حضرت محمد ﷺ کی نبوت، بین الاقوامی نظام (ارتفاقِ رابع) کے درجے میں
1:05:20 انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات؛ تقسیمِ انسانیت کے نظریات کے خلاف جدوجہد کی دعوت
1:11:29 برعظیم کی تین ممالک؛ بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں تقسیمِ آبادی، قتل و غارت اور نقل مکانی کے اَلمیے
1:19:49 عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے قرآن حکیم کی تعلیمات کے اِطلاقی پہلو کی اہمیت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/