خطبہ جمعہ/ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی قرآنی فکر کی روشنی میں۔۔۔/مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی قرآنی فکر کی روشنی میں قومی معاشی*
*وسائل کی لوٹ کھسوٹ پر مبنی طبقاتی نظام کا جائزہ*

*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 17؍ ذوقعدہ 1443ھ / 17؍ جون 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*

1۔ وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَنْ مِنْ بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ۔ (28 - القصص: 58)
ترجمہ: "اور کتنی غارت کردیں ہم نے بستیاں جو اترا چلی تھیں اپنی گزران میں، اب یہ ہیں ان کے گھر، آباد نہیں ہوئے ان کے پیچھے مگر تھوڑے، اور ہم ہیں آخر کو سب کچھ لینے والے"۔

2۔ وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهۡلِكَ الۡقُرٰى بِظُلۡمٍ وَّاَهۡلُهَا مُصۡلِحُوۡنَ‏ (11 - ھود : 117)
ترجمہ: "اور تیرا رب ہرگز ایسا نہیں کہ ہلاک کرے بستیوں کو زبردستی سے اور لوگ وہاں کے نیک ہوں"۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ دیگر مذاہبِ عالم کی بہ نسبت دینِ اسلام کی جامعیت
✔️ طبقاتی معیشت کی وجہ سے عذابِ الٰہی کی انسانی تاریخ
✔️ ہردور کے مرکزی ظالم طبقے کو ان کی تباہی سے متعلق انبیاء علیہم السلام کا واضح انتباہ
✔️ مزدوروں اور کسانوں پر معاشی ظلم کے ذمہ دار‘ حکمران طبقات
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں طبقاتی معیشت کے نتائج
✔️ ظلم پیشہ حکمرانوں کا وطیرہ؛ قومی وسائل کی لوٹ مار
✔️ استحصالی طبقوں کی دست بُرد سے قوم کے معاشی وسائل کے تحفظ کی اہمیت
✔️ قومی خزانے کو لوٹنے والے طبقات کی نشان دہی اور ان کے کردار کا جائزہ
✔️ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے مختلف طبقوں کے درمیان کھینچا تانی اور کشمکش
✔️ قومی معیشت میں استحصالی اور بھاری ٹیکسوں کا ظالمانہ نظام
✔️ کمزوروں کے استحصال میں طاقت وروں کی حیلہ ساز سیاست کا کردار
✔️ قرضوں کے ذریعے ریاستوں کو غلام بنانے کا گھناؤنا سامراجی کھیل
✔️ پیداواری جماعتوں پر ٹیکسوں میں تخفیف؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا انسان دوست نظریہ
✔️ انگریزی عہدِ استعمار میں برصغیر کی قومی معیشت کو تباہ کرنے کے حربے
✔️ سبسڈی کے نام سے مزدوروں اور کاشت کاروں کے بجائے سرمایہ دار طبقوں کو نوازنے کا بھونڈا عمل
✔️ قومی معیشت میں بلا محنت مفت خوری کا نظام
✔️ 2022-23ء کے سو کھرب کے بجٹ میں محنت کش طبقات، سرمایہ دار طبقہ اور بیوروکریسی کے حصوں کے تقابلی جائزہ کی ضرورت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جون 20, 2022