خطبہ جمعہ/ حجِ بیت اللّٰہ اور قربانی؛ اجتماعی حکمت و فلسفہ اور۔۔۔ / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*حجِ بیت اللّٰہ اور قربانی؛*
*اجتماعی حکمت و فلسفہ اور شعائر اللہ کی عظمت کے مظاہر*

*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 8؍ ذوالحج 1443ھ / 8؍ جولائی 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی*
وَالۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰهَا لَـكُمۡ مِّنۡ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَـكُمۡ فِيۡهَا خَيۡرٌ‌ ‌ۖ فَاذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا صَوَآفَّ‌ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُهَا فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَالۡمُعۡتَـرَّ ‌ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرۡنٰهَا لَـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏ (22- الحج: 36)
ترجمہ: "اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمہارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی، تمہارے واسطے اس میں بھلائی، سو پڑھو ان پر نام اللہ کا قطار باندھ کر، پھر جب گرپڑے ان کی کروٹ، تو کھاؤ اس میں سے، اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے کو، اور بے قراری کرتے کو۔ اسی طرح تمہارے بس میں کردیا ہم نے ان جانوروں کو تاکہ تم احسان مانو"۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ دین اسلام میں انسانی اجتماعیت کی ضرورت واہمیت
✔️ انسان اور حیوان کی اجتماعیت کے درمیان بنیادی فرق
✔️ دین اسلام کے نظام عبادات میں اجتماعیت کی شان کا اظہار
✔️ یوم عَرفہ (یوم حج) عالمگیر اجتماعیت کے اظہار کا دن ہے
✔️ جسمانی نعمتوں کی نسبت روحانی نعمتیں دائمی ہیں
✔️ ’’تلبیہ‘‘ اللہ تعالیٰ کی اتھارٹی کے متعلق تسلیم و رضا کا اعلان ہے
✔️ حج ، مخصوص ’’مناسک‘‘ کی ادائیگی کے دِلی قصد و عزم کا نام ہے
✔️ ’’تکبیراتِ تشریق‘‘ کی حقیقت اور اُن کے وِرد کی فضیلت اور حکمت
✔️ حج بیت اللہ کے لیے آنے والے ’’ ضُیوفُ الرّحمٰن‘‘ یعنی اللہ کے مہمان ہیں
✔️ شرک کی وجوہات، اسباب، ذرائع، پسِ منظر اور اِنسداد
✔️ شعائر؛ اللہ تعالیٰ کے تعارُف کا ذریعہ ہوتے ہیں، قربانی بھی اِن میں سے ہے
✔️ ذبیحہ وقربانی صرف اللہ تعالیٰ کے نام پر ہی درست ہے
✔️ قربانی کے گوشت کی تقسیم کی اہمیت اور تین حصوں میں تقسیم کی حکمت
✔️ ’’قربانی‘‘ کی حقیقت؛ قربانی کی نیت سے اپنے ملکیتی جانور کا ذبح کرنا ہے
✔️ وجوبِ قربانی کے لیے کسی شخص کا ’’صاحبِ نصاب‘‘ ہونا لازمی ہے
✔️ زر (سونے اور چاندی) کی جگہ کاغذ کی کرنسی کی تاریخ
✔️ عصرِ حاضر میں نصاب کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جولائی 10, 2022