خطبہ جمعہ/ فرسودہ سماجی نظام کے خاتمے اور ترقی بخش معاشرے کے۔۔۔ / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

فرسودہ سماجی نظام کے خاتمے اور ترقی بخش معاشرے کے قیام کے لیے
حقیقی نمائندہ اجتماعیت کی تشکیل کی ناگزیریت اور اس کے اَساسی اَوصاف

خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15؍ ذوالحج 1443ھ / 15؍ جولائی 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
وَاصۡبِرۡ نَـفۡسَكَ مَعَ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَدٰوةِ وَالۡعَشِىِّ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَهٗ‌ وَلَا تَعۡدُ عَيۡنٰكَ عَنۡهُمۡ‌ ۚ تُرِيۡدُ زِيۡنَةَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَهٗ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ وَكَانَ اَمۡرُهٗ فُرُطًا۔(18 - الکہف 28)
ترجمہ: "اور روکے رکھ اپنے آپ کو ان کے ساتھ جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام، طالب ہیں اس کے منہ (رضا) کے، اور نہ دوڑیں (پھریں) تیری آنکھیں ان کو چھوڑ کر تلاش میں رونق زندگانی دنیا کی، اور نہ کہا مان اس کا جس کا دل غافل کیا ہم نے اپنی یاد سے، اور پیچھے پڑا ہوا ہے اپنی خوشی کے، اور اس کا کام ہے حد پر نہ رہنا"۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ ہر انسان کے لیے (معروضی نوعیت کے مطابق) اجتماعیت کا حصہ بننے کی ناگزیریت
✔️ رسول اللہ ﷺ کو حِزْب اور جماعت کے انتخاب کا حکم
✔️ جماعت اور حِزْب کو اختیار و اِنتخاب کرنے کے رہنما اُصول
✔️ خطبے کی رہنما قرآنی آیت کا شانِ نزول اور پسِ منظر
✔️ رسول اللہ ﷺ کی اپنی پارٹی میں کمزور اور پسے ہوئے طبقوں کی شمولیت کی حکمتِ عملی
✔️ مذکورہ آیت میں تین فاسد رویوں کی نشان دہی اور ان کے حامل افراد اور طبقوں کی اطاعت نہ کرنے کا حکم
✔️ انسانی جسم میں قلب کی بنیادی ماہیت اور اس کی رویوں اور اعمال کی اہمیت
✔️ انسانی قلب کے کردار کے حوالے اَساسی اَخلاقیات اور اَوصاف
✔️ عملی زندگی میں خواہشات کے برعکس حقائق کی اہمیت اور ان کا باہم فرق
✔️ انسانی معاشرے میں تشکیل پانے والی صالح جماعتوں میں تین اہم اُمور
✔️ مکہ کے جاہلی نظام کی مقتدر فاسد پارٹی میں تین خرابیوں کی موجودگی
✔️ فاسد نظام میں آلہ کار گروہوں اور حقیقی جماعتوں کا بنیادی فرق
✔️ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں موجود تمام پارٹیاں اسی نظام کے ذیلی نمائندہ ہیں
✔️ سندھ کے حالیہ بلدیاتی انتخاب میں بے قاعدگیوں کی بازگشت اور اقتداری اتحادی گروہوں کا کردار
✔️ عالمی سرمایہ داری نظام کے سرغنہ ملک کی قیادت کی مذہبی منافقت
✔️ پاکستان میں مزدور، کسان اور محنت کش طبقے کی حالتِ زار اور یہاں کی سیاسی پارٹیاں
✔️ رسول اکرمؐ کو مظلوموں کے حق میں فاسد پارٹیوں کے مقابلے میں بھرپور اور مستقل مزاحمت کا حکمِ الٰہی


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جولائی 19, 2022