خطبہ جمعہ/ قرآنی تناظر میں سماج کے استحصال میں بدعنوان اشرافیہ۔۔۔/مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

قرآنی تناظر میں سماج کے استحصال میں بدعنوان
اشرافیہ (مترفین) کے فاسد کردار کا جائزہ

خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18 شوال المکرم 1443ھ / 20؍ مئی 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
وَإِذَا أَرَدْنَا أَن نُّهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا. (17 - بنی اسرائیل: 16)
ترجمہ: "اور جب ہم نے چاہا کہ غارت کریں کسی بستی کو، حکم بھیج دیا اس کے عیش کرنے والوں کو، پھر انہوں نے نافرمانی کی اس میں، تب ثابت ہوگئی ان پر بات، پھر اکھاڑ مارا ہم نے ان کو اٹھا کر"۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ اللہ تعالیٰ کے ہاں قوموں پر عذاب بھیجنے کا ضابطہ
✔️ مترفین کا معنی و مفہوم اور سوسائٹی میں ان کی حیثیت
✔️ حضرت ابو بکرؓ کے رہنما قول کے تناظر میں ریاست کی بنیادی ذمہ داری
✔️ پاکستان کے استحصالی نظام میں مترفین کے کردار کے نمونے اور کردار
✔️ ملاء اور مترفین سے متعلق امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فکر انگیز تصورات
✔️ ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کے معاشرتی استحکام کے لیے اُصولِ عشرہ
✔️ اللہ تعالیٰ کے دُنیوی عذابوں میں سے مسلمانوں پر مخصوص قسم کا عذاب
✔️ گزشتہ تین سو سالوں سے اس خطے کے ملاء اور مترفین کا بھیانک کردار
✔️ نام نہاد منتخب نمائندوں اور سول سروسز کے نمائندوں کے اَثاثوں میں ہوش رُبا اضافے کیوں؟
✔️ مذہبی نمائندوں اور گدی نشینوں میں مترفین کے نمونے اور کردار
✔️ قران حکیم میں مذہبی طبقوں کے باطل طریقوں سے ناحق مال کھانے والوں پر تنقید
✔️ پنجاب کے مذہبی گدی نشینوں کا لاہور میں انگریز گورنر کو سپاس نامہ
✔️ ذلت اور مسکنت؛ معنی ومفہوم کا فرق اور اَثرات ونتائج
✔️ آئی ایم ایف مترفین کے شاہانہ اخراجات کم کروانے کے بجائے عوام پر معاشی بوجھ بڑھاتا ہے
✔️ قرآن حکیم کے اُصول اور حکمتِ ابدی ہے، جو ہردور میں رہنمائی کرتے ہیں
✔️ قرآن حکیم نے ’’مترف‘‘ کا تعارف فردِ واحد کے حوالے سے نہیں، بلکہ مترفین کا ذکر فاسد جماعت کے طور پر کرایا ہے


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مئی 24, 2022