لھو و لعب کی حقیقت اور اس کے اطلاق کا انحرافی تصور اور صحت بخش ارتفاقی سرگرمیوں کی قرآنی وتاریخی رہنمائی کا جائزہ
خطبہ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 10؍ شعبان المعظم 1447ھ / 30؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی
وَمَا هَذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ۔ (29 - العنکبوت: 64)
ترجمہ (از حضرت شیخ الہندؒ): ”اور یہ دنیا کا جینا تو بس جی بہلانا اور کھیلنا ہے، اور پچھلا گھر (آخرت) جو ہے سو وہی ہے زندہ رہنا، اگر ان کو سمجھ ہوتی“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ، وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا، ثُمَّ تَمَنَّى عَلَى اللَّهِ". (سنن ابن ماجہ، حدیث: 4260)
ترجمہ: ”عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے، اور عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشوں پر لگا دے، پھر اللہ تعالیٰ سے تمنائیں کرے“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ قرآنِ حکیم؛ بلندی فکر اور انسانی کامیابی کی اہم ترین کتاب
✔️ انسانوں کی بلندی کا معیار اور ترقی کی بنیاد‘ علوم نبوت ہیں
✔️ نئے علمی زاویے متعارف کرانے والوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
✔️ نبی اکرم ﷺ کی آمد اور علوم ارتفاقات و اقترابات کی بارش
✔️ علوم القرآن و الحدیث کے درست فہم کی ناگزیریت
✔️ قرآن و حدیث کے علوم سے رسمی تعلق کے نقصانات
✔️ اعلی علم کے لیے بلند ہمت اور اعلی دماغ لازمی و ضروری
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کی تشریح اور سورۂ عنکبوت کا بنیادی موضوع
✔️ سورت کا بنیادی موضوع منتخب کرنے کا طریقۂ کار
✔️ دنیا کی زندگی کے ’’لَهْوٌ وَلَعِبٌ‘‘ ہونے کا معنی و مفہوم
✔️ دارِ آخرت کی زندگی کی حقیقت شناسی اور لہو و لعب کا صحیح مصداق
✔️ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ہاں لہو و لعب کا درست مفہوم
✔️ اس پہلو سے حزب الشیطان اور حزب اللہ کا مقابلہ
✔️ لہو و لعب کا ادھورا و ناقص تصور
✔️ سماجی و سیاسی اور معاشی امور کو کھیل تماشہ قرار دینا‘ اصل تعلیمات سے انحراف
✔️ رسول اللہ ﷺ اور جماعتِ صحابہ کرام کی سماجی و سیاسی اور اقتصادی امور کی انجام دہی‘ لہو و لعب تھا؟
✔️ برطانوی سامراج کے تسلط کے بعد کا غلط بیانیہ نیز کسروی کھیل اور سیاسی چال کا سدِ باب کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کی ہرمزان سے مشاورت
✔️ غلط پروپیگنڈا نیز تاتاریوں کا قبول اسلام کے بعد غلبۂ دین کے لیے کردار
✔️خطبے کی مرکزی حدیث کا معنی و مفہوم
✔️ تمناؤں اور خواہشات کا اسیر‘ لہو و لعب کا مصداق
✔️ سماجی بگاڑ، سیاسی ظلم اور معاشی بدحالی کا شیطانی کھیل اور ”لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ“ کی روشنی میں دعوتِ فکر
✔️ آج کا شعوری پیغام اور مومن کا بنیادی فریضہ
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/

