خیر و حکمت کا جامع قرآنی تصور ، اس کے قیام میں امت کے طبقات کا کردار اور معروضی تقاضے
خطبہ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 19؍ رجب المرجب 1447ھ / 9؍ جنوری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا۔ (2 – البقرۃ: 148)
ترجمہ (از حضرت لاہوریؒ) ”اور ہر ایک کے لیے ایک طرف ہے، جس طرف وہ منہ کرتا ہے، پس تم نیکیوں کی طرف دوڑو، تم جہاں کہیں بھی ہو گے تم سب کو اللہ سمیٹ کر لے آئے گا “۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ۔ (جامع ترمذی، حدیث: 3235)
ترجمہ: ” اے اللہ! میں تجھ سے بھلے کاموں کے کرنے اور منکرات (ناپسندیدہ کاموں) سے بچنے کی توفیق طلب کرتا ہوں “
۔۔۔ خطبے کے چند مرکزی نکات ۔۔۔
✔️ فکری سمت کے تعین اور خیر میں سبقت کا قرآنی حکم
✔️ خیر بطور منظم عملی نظام، نہ کہ محض نیت یا جذبہ
✔️ ہر فرد، خاندان، قوم اور ریاست کی ایک وِجْہَة
✔️ بیت المقدس کی طرف سترہ ماہ رخ اور دعوتی حکمت
✔️ بیت اللہ الحرام بطور عالمی قبلہ اور دعوت میں تدریج
✔️ سمت کے مقابلے میں خیر کی اصل اہمیت اور جامع مفہوم
✔️ نیکی میں مقابلہ: فعلُ الخیرات بمقابلہ فعلُ المنکرات
✔️خیر کی متحرک حیثیت اور حکمت کے ساتھ اس کی صورت
✔️ حکمت بطور خیرِ کثیر کا قرآنی اصول
✔️علمُ الحکمة بطور قرآن کا بنیادی اور اولین علم
✔️حکمتِ نظری اور حکمتِ عملی کے دائرے
✔️موعظتِ حسنہ کے بعد فعلُ الخیرات کا مرحلہ
✔️فعلُ الخیرات بطور امرِ الٰہی کو عملی شکل دینا
✔️امامت: وعظ نہیں بلکہ ہدایت بالامر اور اجتماعی نظم
✔️حضرت ابراہیمؑ کی امامت اور امام کی دو بنیادی صفات
✔️ نماز کا عملی نظام بطور فعلُ الخیرات کا نمونہ
✔️نَسَمَہ کا اسمِ الہادی سے رنگین ہونا اور عمل کا ظہور
✔️ صِبْغَةُ اللّٰہ: عقل، قلب اور نفس کی ہم آہنگی
✔️ منکر بطور انسانیت دشمن عمل اور ترکُ المنکرات
✔️ نبوی دعا: فعلُ الخیرات اور ترکُ المنکرات کی اہلیت
✔️ ہر مومن بطور امام اور حدیثِ راعی کا تصور
✔️ خلفائے راشدین، فقہاء، محدثین اور اولیاء کا منہج
✔️ فقہی قانون سازی میں حکمت کا تنوع
✔️ امام بخاریؒ کا حدیثی منہج بطور فعلُ الخیرات
✔️اولیاء اللہ کا تزکیۂ نفس اور روحانی تطبیق
✔️ ہر دور میں حالات کے مطابق فعلُ الخیرات کی تعیین
✔️ 1920 کے بعد ولی اللّٰہی جماعت اور قومی وحدت اور نیشنل ازم
✔️ نَسَمَہ کی ہدایت اور فعلُ الخیرات بطور زندگی کا منہج
✔️ فعلُ الخیرات اور ترکُ المنکرات بطور نجات کا قرآنی راستہ
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
منجانب رحیمیہ میڈیا

