وحئ الٰہی اور نبوی اسوہ کے تحت عالمی سماج کی تشکیل کے لیے صالح قومی نظام فکر و حکومت کی اہمیت

تفصیل

وحئ الٰہی اور نبوی اسوہ کے تحت عالمی سماج کی تشکیل کے لیے
صالح قومی نظام فکر و حکومت کی اہمیت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 5؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 4؍ اپریل 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ، وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَo (43 – الزّخرف: 43-44)
ترجمہ: ”پھر آپ مضبوطی سے پکڑیں اسے جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے، بے شک آپ سیدھے راستہ پر ہیں۔ اور بے شک وہ (قرآن) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے ایک نصیحت ہے اور تم سب سے اس کی باز پرس ہو گی“۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ”اَلْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ“۔ (مسند احمد، حدیث: 12900)
ترجمہ: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے“۔
2۔ ”اَلنّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ في هٰذا الشّانِ، مسلِمُهم تَبَعٌ لمسلِمِهِمْ، وكافِرُهُم تَبَعٌ لكافِرِهِم“۔ (صحیح مسلم، حدیث: 3033)
ترجمہ: "لوگ اس معاملے (خلافت یا حکومت) میں قریش کے تابع ہیں، مسلمان، قریشی مسلمانوں کے تابع ہیں اور کافر، قریشی کافروں کے پیچھے چلنے والے ہیں“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ قرآن حکیم کی شکل میں وحیٔ الٰہی‘ انسانیت کے لیے صراطِ مستقیم ہے
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور معنی و مفہوم و مختصر تفسیری خلاصہ
✔️ انسانوں پر رویوں کے باعث فرشتوں کی نگرانی اور شیطانی قوتوں کا تسلط
✔️ انسانوں کے رویوں اور روح پر اچھی اور بری صحبت کے اثرات
✔️ نفسِ لوامہ کے نفسِ امارہ میں تبدیل ہونے کے پیچھے محرکات و اسباب اور اس کے نتائج
✔️ وحیٔ الٰہی کے مقابلے میں نافرمانی اور سرکشی کے رویوں کے بُرے نتائج
✔️ وحیٔ الٰہی اور رسول اللہ ﷺ کا قلبی تعلق اور اس کے اثرات
✔️ آپ ﷺ کی عرب قبائل کے ساتھ دعوتی حکمتِ عملی اور نتائج
✔️ رسالت کا حقیقی تصور اور عصرِ حاضر کی گمراہ کن تحریکوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ
✔️ سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں آئین، حلف نامے اور حکومتی اتھارٹی کا باہمی تعلق
✔️ کسی بھی نظام کو چلانے کے لیے افراد کی دینی و َاخلاقی تربیت کی اہمیت
✔️ رسول اکرم ﷺ کے آئین، حکومت اور تربیت کے ضابطے سے تعلق
✔️ دنیا میں کتاب کے ساتھ ساتھ تربیت کرنے والے رِجال اور اداروں کی اہمیت
✔️ آں حضرت ﷺ کی نظام کے خلاف دعوت اور مشرکینِ مکہ کا ردِعمل اور رویہ
✔️ رسالت کے ذریعے قوم کی تعلیم و تربیت کے بعد قومی حکومت کا تصور اور ذمہ داریاں
✔️ قوم کی اطلاقی جہات، اس کا دائرۂ کار اور انبیا علیہم السلام کا قومی سطح پر انتخاب
✔️ حضرت محمد ﷺ کے بعد اسلام میں قومِ قریش کا انتخاب‘ استعداد اور صلاحیت کی بنیاد پر تھا
✔️ دیگر اقوام کے مقابلے میں عرب قوم کا انتخاب اور آں حضرت ﷺ کا انتخاب
✔️ آں حضرت کے ذریعے آفاقی اور انسانی حکومت کا قیام اور عربوں کی استعداد سے استفادہ
✔️ حکومتیں چلانے کے لیے استعدادوں کی دریافت اور خصوصی تربیت کی حکمتِ عملی کی اہمیت
✔️ اسلام میں مرحلہ وار اعمال اور اداروں میں اجتماعیت پیدا کرنے کی حکمتِ عملی کا خاکہ
✔️ جماعتِ صحابہؓ میں حکومت چلانے والے عُمّال کو آں حضرتؐ کی ہدایات اور آرڈرز کے مقاصد
✔️ حکومت و ریاست کے دو دائرے؛ قومی اور بین الاقوامی، اور اسلام کی بین الاقوامیت کا تصور
✔️ آج کی اُمتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ کہ سیرت اور وحیٔ الٰہی کی حکومت کیوں نہیں!
✔️ آج مسلمان‘ سرمایہ داری نظام کے رحم و کرم پر ہے اوراستعماری نظام کی چیرہ دستیاں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اپریل 07, 2025