خُطباتِ خلافت | خُطبہ 57 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورت رعد، ابراہیم وحجر

تفصیل

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 57:

فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
آیات سورت رعد، ابراہیم وحجر

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 18؍ محرم الحرام 1446ھ / 25؍ جولائی 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
@ نکات سورۃ الرعد
@ "وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ یا وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ" (الآیتین) میں دینِ اسلام کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی طرف اشارہ
@ "اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ" (الآیۃ) میں انقلابی کے لیے واضح پیغام
@ "أولم يروا أنا نأتي الأرض ننقصها من أطرافها" (الآیۃ) کی تفسیر اور شاہ صاحبؒ کا تحقیقی نکتہ نظر اور خلافتِ خاصہ پر استدلال
@ "لِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى تا اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ (الآیات) میں دو جماعتیں؛ سعداء (نیک بختوں) اور اشقیاء (بد بختوں) کے فرقِ مراتب اور طرزِ اعمال کا ذکر
@ پہلی جماعت کے مصداق مهاجر ین اوّلین خاص طور پر خلفائے راشدینؓ
@ اجتماعی امور ، جماعتی زندگی اور صحبتِ نبویﷺ میں سب سے زیادہ وقت اور مال صرف کرنے والے حضرت ابوبکر صدیقؓ
@ "مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ" کی تشریح؛ انسان پر بیس فرشتے مامور اور ان کے مفوضہ امور
@ "اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ" کی تشریح؛ شرکِ خفی کی وضاحت اور شرکِ خفی و جلی سے بچنے کی دعا
@ "جناتِ عدن" کے حق دار انبیاءؑ و صدیقین و شہدا
@ " اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ" میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے طرف تعریض نیز "طوبیٰ"جنت کا درخت اور اس کی ساخت و صفات
@ "یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ۚۖ-وَ عِنْدَهٗ اُمُّ الْكِتٰبِ" کی وضاحت میں حضرت عمرؓ کی دعا اور خطبہ
@ "وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًاؕ" (الآیة) سن کر حضرت عمرؓ کا اسلام قبول کرنا
@ تفسیری نکات سورۃ ابراہیم
@ "اَلَمْ تَرَ كَیْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَیِّبَةً تا وَبِئْسَ الْقَرَارُ "(الآیات) میں متنوع اسالیب کے ساتھ کفر کی ظلمت اور ایمان کے نور کا بیان
@ کلمہ طیبہ کو قولِ ثابت بنانے والے خلفائے راشدین اس آیت کا مصداق
@ اہم بات: شاہ صاحبؒ کی تفسیر' حدیث میں اس آیت کی تفسیر کے متضاد نہیں؛ تفصیل اور دلائل
@ مولانا سندھیؒ کی تفسیر' تفسیر بالرائے نہیں؛ مثال سے وضاحت
@ تفسیری نکات سورة الحجر
@" إِنَّا نَحْنُ نـزلْنَا الذِّكْرَ" (الآیة) کا مفہوم اور حفاظتِ قرآن کے لیے پہلے تین خلفائے راشدین کا کردار
@ "وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ" (الآیة) کے مصداق صحابہ کرامؓ نیز غل کا معنی
@ امام شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کی حضرت علیؓ سے خواب میں ملاقات
@ سبعِ مثانی سے مراد قرآن کی پہلی سات سورتیں


بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
جولائی 28, 2024