رمضان میں تقویٰ کے حصول اور نفس، قلب اور عقل کی تہذیب کے لیے شریعت، طریقت اور سیاستِ نبویؐ

تفصیل

رمضان میں تقویٰ کے حصول اور نفس، قلب اور عقل کی تہذیب کے لیے
شریعت، طریقت اور سیاستِ نبویؐ کی تفہیم کی اہمیت


خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 20؍ رمضان المبارک 1446ھ / 21؍ مارچ 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ (2 – البقرہ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔

احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ’’مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 38)
ترجمہ: ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے، اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے‘‘۔
2۔ ’’مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 37)
ترجمہ: ’’جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے قیام کرے (عبادت کرے) اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں‘‘۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ روزے کی فرضیت کا پسِ منظر و حکمت، رمضان و قرآن کا باہمی تعلق اور تقویٰ کی حقیقت
✔️ قلب، نفس اور عقل کا باہمی تعلق، وحیٔ الٰہی سے ان کا ربط اور ان کی کارکردگی کا معیار
✔️ نفس کے انسان پر وار اور اس کے انسانی طبیعت پر منفی اثرات و نتائج
✔️ نفس (قوتِ مدبرۂ بدن / وائٹل فورس) کے انسانی مزاج پر اثرات اور اس سے بچاؤ کے طریقے
✔️ طبعی ضروریات اور تقاضے پورے کیے بغیر عقل اور قلب بھی کام نہیں کرتے
✔️ ابنِ آدم کے نفسی مطالبات اور نبی اکرم ﷺ کا انسانی حرص پر ارشادِ گرامی
✔️ روزے کی مشق کے ذریعے نفس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ ہے، تاکہ وہ سیدھی راہ پر رہے
✔️ عقل‘ حکمت کی ترجمان ہونی چاہیے، نیز حکمت کی تعریف اور اس کے لازمی تقاضے
✔️ قوت عاقلہ و عاملہ، حیوانوں کے مقابلے میں انسانوں کا خاصہ اور امتیازی وصف ہے
✔️ قوتِ عاملہ کا مرکز‘ قلب اور قوت عاقلہ کا مرکز‘ عقل ہے، اور ان دونوں کی رہنما وحی الٰہی ہے
✔️ مہذب نفس، عقل اور قلب سے عاری افراد کے غلط فیصلوں کے نتائج و عواقب
✔️ انسانی تہذیب کا بنیادی سورس تشریعی احکامات ہی ہیں اور کامل ذریعہ شریعتِ محمدی ہے
✔️ بائبل کے تشریعی احکامات کی تدریجی ترتیب اور تاریخ اور شریعتِ محمدیہ کا توفُّق
✔️ شریعتِ محمدیہؐ کے غلبے اور سیاسی نظام کے قیام میں قبیلۂ قریش کا کردار
✔️ آئین، حکومت اور وحی کی بنیاد پر نظام کے قیام کے لیے دو نبیوں حضرت موسیٰؑ اور حضرت محمدؐ کا انتخاب
✔️ حضرت محمد ﷺ کی قائم کردہ ریاستِ مدینہ کی ہیئت اور کارکردگی
✔️ حضرت محمد ﷺکا قیامِ حکومت کے ساتھ غلبۂ دین کا فریضہ بھی ہے
✔️ نبی اکرم ﷺکی جامع سیرت کے تین پہلو
✔️ آپ ﷺ کی سیاست اور حکمرانی کے مکی، مدنی اور بین الاقوامی، تین دور
✔️ علومِ نبویؐ پر مبنی شریعت کی تعلیم کے تین دور
✔️ علم الاحسان اور طریقت پر مبنی تزکیۂ نفوس کے تین دور

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مارچ 22, 2025