درس قرآن 43
سورة البقرة
آیت: 217 تا 221
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
0:00 آغاز درس
1:58 سابقہ درس کا خلاصہ؛ انفاقِ مال اور جہاد وقتال کے بنیادی اصول پیشِ نظر رکھنے کا حکم
3:37 اَشہُرِ حرم میں قتال کا واقعہ، مشرکین کا پروپیگنڈا اور اس کا جواب (یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْهِؕ قُلْ قِتَالٌ فِیْهِ كَبِیْرٌؕ) میں حرمت والے مہینے میں لڑائی کرنا بہت بڑا گناہ
6:28 مشرکین کا اللہ کے راستے سے روکنا، اللہ کا انکار کرنا، مسجدِ حرام سے روکنا اور مکہ میں رہنے والے حضورؐ اور صحابہؓ کو ہجرت پر مجبور کرنا‘ اللہ کے ہاں حرمت والے مہینے میں قتال سے بڑے جرم ہیں (وَ صَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ كُفْرٌ بِهٖ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ-وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ) میں قرآنِ حکیم کا مشرکین مکہ کے جرائم پر سوال
8:52 قرآن حکیم کا بنیادی اصول؛ فتنہ و فساد پیدا کرنا کسی انسان کو قتل کرنے سے زیادہ بڑا گناہ(وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ) کی روشنی میں فقہی اصول کی نشان دہی
10:47 فتنہ و فساد کی سرکوبی ہر حال میں لازمی و ضروری
11:46 ظالم مشرکین کا مسلسل مسلمان جماعت سے قتال کرنے اور انہیں دین اسلام سے مرتد بنانے کی سر توڑ کوششیں(وَ لَا یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى یَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِیْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْاؕ)
12:51 دین سے مرتد ہونے والے کو وارننگ اور دنیا و آخرت کی سخت سزا کا اعلان (وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِهُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ)
13:56 تین قسم کے انسانوں کو قتل کرنا جائز نیز مرتد کی سزا کی عقلی توجیہ
16:49 حرمت والے مہینے میں غلطی سے قتال کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں ہوا(اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ)
19:13 شراب اور جوئے سے متعلق سوال اور حکمت کے اصول پر بتدریج حرمت،ان دونوں میں بظاہر فائدہ لیکن گناہ اور جرم زیادہ، غور و فکر کی دعوت (یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِؕ قُلْ فِیْهِمَااِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ٘ وَ اِثْمُهُمَا اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَاؕ)
25:12 شراب کی بتدریج حرمت سے متعلق دوسری آیات
26:06 اِنفاقِ مال سے متعلق سوال (وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ قُلِ الْعَفْوَ)
29:10 غور و فکر کرنے کے لیے اللہ کا آیات کھول کھول کر بیان کرنا (ذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ)
30:10 دنیا و آخرت کے معاملات میں نفع اور نقصان پر تدبر کرنے کی قرآنی دعوت (فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ)
30:55 یتیم بچوں کی پرورش سے متعلق سوال (وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى)
33:07 یتیم بچوں کے مال سے متعلق اصل ضابطہ (قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ)
33:27 خیر کے پہلو سے یتیم کے مال کو اپنے مال ملانے میں حرج نہیں (وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ)
34:44 مصلح و مفسد اللہ خوب واقف ہے(وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ)
35:31 یتیم کے مال کو احتیاط سے خرچ کرنے کی تاکید (وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَعْنَتَكُمْ-اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ)
36:28 اگلی آیات کا ربط: جہاد اور اِنفاقِ مال کے قوانین مکمل ہونے کے بعد انسانی سوسائٹی کا اہم ترین معاملہ خاندانی نظام (تدبیرِ منزل) میں نکاح و طلاق کے مسائل کا بیان
38:53 مولانا سندھیؒ کا مسائل نکاح و طلاق سے قومی سیاست کے اجتماعی مسائل کا استنباط اور اس کے دلائل
46:26 (وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ) میں مشرک عورت سے نکاح کی ممانعت اور اس کا راز
47:35 مشرک عورت کی نسبت مسلمان باندی سے نکاح کرنا زیادہ بہتر (وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ)
48:45 (وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْا) میں مشرک مردوں سے نکاح کرنے کی ممانعت
49:21 غلام مسلمان مشرک مرد سے بہتر نیز یہ عمل جنت اور مغفرت کا باعث(وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ اولٰٓىٕكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ ۚۖوَ اللّٰهُ یَدْعُوْا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ)
52:35 نصیحت حاصل کرنے کے لیے اللہ کا واضح اور دو ٹوک حکم (وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ)
53:35 مولانا سندھیؒ کا اس آیت سے سیاسی قانون کا استنباط؛ مسلم اکثریتی ریاست کا سربراہ کافر نہیں ہوسکتا
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا