درس قرآن 42
سورة البقرة
آیت: 211 تا 216
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
2:48سورت بقرہ میں بنی اسرائیل سے متعلق گذشتہ مضامین اور احکاماتِ الہی کا خلاصہ
5:36 صحیح علم اور درست عمل کی صلاحیت کے باوجود غلط علم اور بد اعمالی کو فروغ دینا‘ انعاماتِ الہی کا انکار، ناشکری اور بہت بڑا جرم (سَلْ بَنِیْ اِسْرَآءِیْلَ كَمْ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ اٰیَةٍ بَیِّنَةٍؕوَ مَنْ یُّبَدِّلْ نِعْمَةَ اللّٰهِ مِن بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ) میں بنی اسرائیل کی بڑی خرابی کی نشان دہی
10:25 حاشیے میں تبدیلئ نعمت کی وضاحت
13:03 قارون صفت علم فروشوں کی حالت و کیفیت نیز صحیح اہلِ علم کا مقام و مرتبہ اور ثمرہ و نتیجہ(زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ یَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاوَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ)
15:45 (وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ) کا درست مفہوم
22:04 انسانوں کے اختلافی امور حل کرنے اور ان کی ترقی و کامیابی کے لیے بعثتِ انبیاءؑ اورنزولِ کتب وشرائع (كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِیَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ فِیْمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِؕ)
25:31 اختلافات ختم کرنے والے انبیاءؑ کے نااہل جانشینوں کا روشن کتاب اور واضح دلائل میں اختلاف کرنا؛ اسباب و نتائج (وَ مَا اخْتَلَفَ فِیْهِ اِلَّا الَّذِیْنَ اُوْتُوْهُ مِن بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ بَغْیًا بَیْنَهُمْ)
29:26 نبی اکرمﷺ کی بعثت کے بعد کی صورتِ حال (فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖؕ)
31:32 یہود و نصاریٰ کا سوال اور اس کا جواب:نعمتِ خداوندی سے محروم ہونے کا بنیادی سبب (وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ)
34:04 انسانیت دوست اور مسائل حل کرنے والے انبیاءؑ اور ان کی جماعت کی آزمائش اور سخت امتحان (اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِؕ اَلَا اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ)
43:20 قومی اور بین الاقوامی حکومت کے قیام کے لیے مضبوط تنظیمی طاقت، امتحان و آزمائش اور انسانیت دشمن قوت سے مقابلہ کرنا لازمی و ضروری
45:50 مال خرچ کرنے سے متعلق سوال وجواب: تنظیمی عمل میں مال خرچ کرنا پہلا امتحان (یَسْــٴَـلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَؕ قُلْ مَا اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ)
49:00 دوسرا امتحان؛ انسانیت دشمن طاقتوں سے جہاد و قتال فرض نیز اس کی حدود و قیود کی رعایت لازمی وضروری (كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِتَالُ وَ هُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ وَ عَسٰى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْــٴًـا وَّ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ وَ عَسٰى اَنْ تُحِبُّوْا شَیْــٴًـا وَّ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ)
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا