درس قرآن 041 | البقرۃ 198-210 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

درس قرآن41
سورة البقرة
آیت: 198 تا 210
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
3:07 سابقہ درس کا خلاصہ
6:49 سفرِ حج میں معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے خرید و فروخت اور تجارت کی اجازت (لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ)
9:31 تجارت کے دو مقاصد نیز ابتغائے فضلِ خداوندی کی نیت سے تجارت باعث اجر و ثواب
16:10 وقوفِ مزدلفہ اور درست الفاظ کے ساتھ مکمل تلبیہ پڑھنے کا حکم (فَاِذَا اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰىكُمْ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْنَ)
19:29 وقوفِ عرفات اور طوافِ زیارت کرنے کا حکم اور حکم کا پسِ منظر (ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حَیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ)
20:54 غرور و تکبر اور مالی مفادات کی وجہ سے حج کے فرائض میں کوتاہی برتنے پر اللہ سے مغفرت مانگو (وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ)
24:23 مناسکِ حج پورا کرنے کے بعد مشرکین مکہ اپنے نسلی تفاخر و علاقائی خصوصیات اور صفات کا اظہار کرتے تھے، تو انہیں اسی طرح یا اس سے بڑھ کر اللہ کا ذکر کرنے کی تاکید (فَاِذَا قَضَیْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَآءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًا)
29:23 بین الاقوامی اجتماع میں محض دنیا کی ترقی کا مطالبہ کرنے والے کا انجام (فَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ) میں مشرکین کا تذکرہ
31:02 مخلص اور مومن کی آفاقی سوچ اور دعا کا نتیجہ (وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ)
31:41 ہر عمل کے مطابق نتیجہ (اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ)
32:36 منی میں دو یا تین دن تقویٰ کے حصول کے لیے قیام کرنے کا حکم (وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَا اِثْمَ عَلَیْهِ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَا اِثْمَ عَلَیْهِ لِمَنِ اتَّقٰى)
34:42 آیت میں حشر کے مفہوم میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جہاد کے لیے لشکروں کو جمع کرنا، مولانا سندھیؒ کی رائے (وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْا اَنَّكُمْ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ)
36:42 دو انسانوں کے کردار اور رویوں کے تناظر میں قرآنِ حکیم کا انسانوں کا تجزیہ
37:19 اسلام کے ظاہری لبادے میں بداخلاق، فاسد افکار، منفی اعمال اور منافقانہ کردار کا حامل شخص (وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا)
37:43 اس کردار وضاحت (وَ یُشْهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِیْ قَلْبِهٖ وَ هُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ) میں لڑائی جھگڑنے کی صورت میں تفریقِ انسانیت کی سوچ کا حامل
39:37 منافقانہ طرزِ فکر وعمل: زمین (ملکوں اور قوموں) میں قتل و غارت گری اور معاشی لوٹ کھسوٹ کی صورت میں فساد پیدا کرنا (وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ)
43:57 اس منافق کا مزید نقشہ اور جہنم کی وعید (وَ اِذَا قِیْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُ وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ)
45:35 رضائے الہی کے حصول کے لیے مال قربان کرنے والا شخص؛ دوسرے کردار کا جائزہ (وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌ بِالْعِبَادِ)
47:34 مکمل طور پر اسلام کی تعلیمات اختیار کرنے اور شیطان کی پیروی نہ کرنے کا حکم (یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ)
49:31 واضح اور دو ٹوک احکامات کے بعد پھسلنے والے کا انجام (فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّن بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ)
51:12 تمہیں کس چیز کا انتظار ہے؟ قیامت کے دن حساب کتاب اور سزا و جزا برحق (هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ)

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
دروس القرآن الحکیم
وقت اندراج
اپریل 17, 2020