درس قرآن 40
سورة البقرة
آیت: 196 تا 197
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:40 مشرکین مکہ کی حج کے عملی طریقہ کار میں تحریفات اور قرآن حکیم کی درست طریقہ کار کی نشان دہی
3:49 اس حکم کا پسِ منظر؛ اشرافِ مکہ کا عرفات نہ جانا (وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِ) میں صرف اللہ کی ذات کے لیے حج اور عمرہ پورا پورا ادا کرنے کا حکم
6:24 حج‘ جہاد وقتال کی عملی اور تربیتی مشق نیز حج کے منافی اعمال پر سزا کا حکم
9:46 رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے حرم نہ پہنچنے کی صورت میں حرم میں ہدی ذبح کرنے اور حلق کرنے کے بعد احرام کھولنے کا حکم (فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗؕ)
14:34 مرض اور تکلیف وغیرہ کی صورت میں احرام کی پابندیوں میں نرمی اور دمِ جنایت ادا کرنے کا حکم (فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِهٖ اَذًى مِّنْ رَّاْسِهٖ فَفِدْیَةٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَةٍ اَوْ نُسُكٍ)
17:34 صلح حدیبیہ کے موقع پر دمِ اِحصار کا عملی نمونہ
20:41 حجِ تمتع و قران کا دمِ شکر ادا کرنے کا حکم (فَاِذَا اَمِنْتُمْٙ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ اِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ)
27:20 مالی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں دمِ اِحصار، جنایت یا تمتع کی متبادل صورت؛ دس روزے رکھنے کا حکم (فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَ سَبْعَةٍ اِذَا رَجَعْتُمْؕ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ)
29:57 حجِ تمتع اور قران صرف آفاقیوں کے لیے خاص (ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ یَكُنْ اَهْلُهٗ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ)
31:36 حج کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنے کا حکم نیز سخت سزا کی وعید (وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ)
36:50 حج کے طے شدہ مہینوں میں مشرکین مکہ کی تحریف اور اس کے اَسباب (اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ)
43:59 حج کی حالت میں اِحرام کی تین پابندیاں (فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ)
49:36 حالتِ احرام میں نیکی کے اعمال کو اللہ باخوبی جانتا ہے (وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ ﳳ)
50:23 حج میں زادِ راہ ساتھ رکھنے کا حکم، بہترین زادِ راہ‘ تقویٰ کی صفت نیز اہلِ عقل کو تقوی اختیار کرنے کا حکم (وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى٘ وَ اتَّقُوْنِ یٰاُولِی الْاَلْبَابِ)
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا