درس قرآن 39
سورة البقرة
آیت: 188 تا 195
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
3:21 سابقہ دروس میں انسانی معاشرے کی تشکیل کے اساسی اصولوں کا تذکرہ
4:01 کسی انسان کا محنت و مشقت سے کمایا ہوا مال‘ باطل اور ناحق طریقے سے کھانا ناجائز و حرام؛ مال سے متعلق بنیادی ضابطے کی نشان دہی (وَ لَا تَاْكُلُوْا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ)
6:08 البتہ باہمی رضا مندی سے مال کا لین دین اور تجارت مباح
8:07 حکومتی طاقت سے ظلماً اور رشوت خوری سے مال لوٹنا‘ باطل اور موجبِ عقاب (وَ تُدْلُوْا بِهَا اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ)
13:57 معاشروں کی تباہی کے دو سبب
14:55 معاملات اور عبادات کے اوقات اور ایام کے تعین کے لیے اجتماعی کیلنڈر کی ضرورت و اہمیت
16:43 آپؐ سے چاند کے گھٹنے بڑھنے کے متعلق سوال اور نیا چاند طلوع ہونے کا راز، اوقات کے تعین کے دو کیلنڈر؛ شمسی و قمری نیز قمری کیلنڈر متعین کرنے کی حکمت و مصلحت
22:32 قمری کیلنڈر میں اہلِ عرب کی تحریف
25:53 اوقات مقرر کرنے سے مقصود‘ مالی لین دین اور حج کے میقات کا تعین (یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ)
27:22 غلط کام کرنا کوئی نیکی نہیں! اصل نیکی تو تقوی اختیار کرنا ہے (وَ لَیْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ ظُهُوْرِهَا وَ لٰـكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰى وَ اْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ اَبْوَابِهَاوَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ)
31:13 مولانا سندھیؒ کے نکتۂ نظر سے آیت کی تشریح
32:32 اس آیت میں انسانی سوسائٹی کے لیے اوقات متعین کرنے کے ضابطے کا بیان اور اگلی آیات سے جہاد و قتال کا حکم (وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕاِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ)
35:56 حالتِ جنگ میں دشمن کا مقابلہ کرنے کا واضح حکم اور فتنہ و فساد ختم کرنے کی ہدایت (وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ وَ اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ حَیْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ)
37:51 مسجدِ حرام میں لڑائی کی نوبت پیش آنے کی صورت میں مزید ہدایات (وَ لَا تُقٰتِلُوْهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰى یُقٰتِلُوْكُمْ فِیْهِ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْؕكَذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ)
38:42 اس آیت میں اِقدامی جہاد کی نفی کا تعلق صرف مسجدِ حرم سے ہے
41:19 قتال سے مقصود‘ فتنہ و فساد کا خاتمہ اور دین کا غلبہ (وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِؕ فَاِنِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَى الظّٰلِمِیْنَ)
42:22 مزید امور کی وضاحت (اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمٰتُ قِصَاصٌؕ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ) میں تقویٰ کے حصول کے لیے یہ اُمور لازمی
46:01 ان آیات پر عمل درآمد فتحِ مکہ کے موقع پر ہوا
48:35 حج کے لیے اِنفاقِ مال کا حکم نیز بغیر وسائل کے سفرِ حج اختیار کرنا درست نہیں (وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ وَ اَحْسِنُوْا اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ)
13: 50 اگلی آیات سے حج کے تفصیلی احکامات کا تذکرہ
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا